Showing posts with label bol meri machli. Show all posts
Showing posts with label bol meri machli. Show all posts

Sunday, March 22, 2020

اس سادگی پہ مر نہ جائیں هم

                    اسلام اور سادگی
اسلام همیں انتہائی ساده طرز زندگی کی تعلیم دیتا ہے.اور هم سب بھی بچپن سے هی سادگی کی اهمیت پڑھتے رهے ھیں مگر اپنی زندگیوں میں سادگی اختیار کرنے کو هماره دل هی نہیں ماننتا. اب تو ماشاالله همارے وزیراعظم بھی حکومتی سطح پر سادگی کا پرچار کرنے لگے هیں.
عام طور پر جو چیز سب سے ذیاده دکھلاوے اور جعلی شانو شوکت کا مرکز هے .وه هے شادی . هم نے شادی کو  فضول رسومات سے اتنا مشکل بنا دیا هے کہ اب کسی رشتہ دار کی شادی میں شرکت بھی کسی امتحان سے کم نہیں کہ شادی والوں کے اخراجات سے ذیاده قریبی رشتہ داروں کے اخراجات هو جاتے هیں اور صرف ایک شادی میں شرکت آپ کے پورے مہینے کے بجٹ کو تہ و بالا کر دیتی هے.
وه سچ هی کہتے هیں کہ هر مصیبت میں کوئی نہ کوئی
اچھائی بھی هوتی هے. اب اس وائرس هی کو دیکھ لیں حالانکہ یہ عذاب الہی کی صورت نازل هوا اور بے شمار مسائل کا موجب هے مگر اسی بہانے مصنوئی شان و شوکت سے هماری جان تو چھوٹی. میرج هال بند هونے کے بعد ایک دو شادیوں میں شرکت کا اتفاق هوا. یقین مانیں دل خوش هو گیا. نہ کوئی فضول ناچ گانا، نہ کوئی دکھلاوے کی فضول خرچی. بس مہمان آتے جائیں، مبارک دیتے جائیں اور کھانا کھا کر اپنی راه لیں. میرا خیال هے کہ شادی والوں کا خرچہ صرف آدھا ره گیا هوگا.
 ویسے آپس کی بات هے وه سفید پوش حضرات جو اخراجات سے ڈر کے اپنے بچوں کی شادی نہیں کر رهے ان کے لیے سنہری موقع هے. اس سے پہلے کے میرج هال دوباره کھلیں اپنے بچوں کے ہاتھ پیلے کر لیں. بعد میں پھر مشکل کام هو جائے گا.
اگرچہ اثر هونے کے چانس کم هیں مگر پھر بھی کوشش تو کی جا ا سکتی هے. تو آئیے اس موقع سے فائده اٹھائیں اور کم سے کم شادی کے موقع کو سادگی سے انجام پذیر کریں اور اس کوشش میں صاحب حیثیت لوگ معاشرے کی  قیادت کر سکتے هیں کہ باقی لوگ تو پیسے والوں کی نقالی هی کرتے هیں. اپنی آنکھیں کھول کر اطراف کا جائزه لیں تھوڑه بہت جو آپ کو بدلا بدلا سا ماحول دکھتا هے اصل میں ایسا ماحول همیں پہلے سے بنانے کی تگودو کرنی هے. جس میں سادگی هو، خدا ترسی هو اور خوف خدا هو

بول میری مچھلی کتنا پانی