حوصلہ خواتین حوصلہ
کچھ لوگوں کو اعتراض هو گا کہ هم نے پچھلے کالم میں صرف مرد حضرات کی داد رسی کی کوشش کی تو عرض هے مظلوموں کے لیے همدردی کا جذبہ امڈ آنا ایک قدرتی بات هے اور اس بارے میں هم قطعا بے قصور هیں.
اگر آپ خاتون خانہ هیں اور شادی شده هیں تو آپ بھی یقینا
همدری کی مستحق هیں. ایک تو آپکے پسندیده ڈرامے اس لاک ڈاون کی نظر هوگئے هیں اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں اور شوهر کے سکول اور کام کاج پر جانے کے بعد جو چند لمحے سکون اور خاموشی کے آپ کو ملتے تھے اب آپ اس سے بھی محروم هوگئے
اگر کبھی شور شرابے اور بچوں کی مسلسل لڑائی کے بعد آپ کے دل میں خیال آئے کہ شائید بچوں کی تعداد میں آپ سے غلطی هوگئی هے تو یقین جانیں آپ اکیلے نہیں آپکے قریبی عزیز بہت عرصے سے اشاروں کنائیوں میں آپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رهے هیں مگر آپ خود هی انجان بن جاتے هو تو وه کیا کریں.
لاک ڈاون نے باقی لوگوں کو تو گھروں میں قید کر دیا هے مگر
خواتین بیچاری کچن میں لاک هو کر ره گئی هیں.اب شوهروں کو تو ڈرایا دھمکایا جاسکتا هے مگر بچے کہاں رعب میں آتے هیں اور هر کوئی اپنی فرمائش لے هوئے هے ""ماما چپس بنا دو، ماما نوڈلز کھانے هیں. ماما بھوک لگی هے پر میں نے کھانا نہیں کھانا "" اسی طرح کے مواقع پر اوپر بیان کیا هوا خیال ذهن میں آتا هے.
وه خواتین جو موقع شناس هیں اورجو اڑتی چڑیا کے پر گن سکتی هیں ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر هے باقی تو بس باتوں کی حد تک هوشیار هیں. آپ کو اس بات سے اختلاف هے تو ابھی دوده کا دودھ اور پانی کا پانی هو جاتا هے. چلیں شاباش زرا حساب کر کے بتائیں آپ کے خاندان اور قریبی لوگوں میں کتنی خواتین لاک ڈائون سے قبل اپنےاپنے بچوں سمیت میکے آگئی تھیں اور اب اپنی بھابھیوں کی خدمت سے مستفید هو رهی هیں. جی بالکل آٹے میں نمک کے برابر مگر اس کا کیا کریں کہ آپکی نند صاحبہ بھی ان ھی موقع شناس لوگوں میں شامل هیں.جو ایک تو دل هی دل میں اپنی چالاکی پر خوشی سے نہال هیں مگر اوپر اوپر سے اپنے گھر اور میاں کی جدائی میں فکر مند نظر آتی هیں اور هر وقت یعنی بھابھی صاحبہ کے سامنے آتے هی حکومت کو کوسنے لگتی هیں اور لاک ڈائون کے خاتمے کی دعائیں مانگنے لگتی هیں مگر اصل دعا اپنے شوهر کے بھی ادھر هی آجانے کی کرتی هیں تاکہ سب محفوظ هو جائیں.
چلیں باقی تو برداشت هو جاتا هے کہ رشتہ داری میں حساب برابر کرنے کے موقعے آتے رهتے هیں مگر وه خواتین جن کے چالاک شوهروں نے لاک ڈاون کی سن گن هوتے هی شاپنگ کا وعده کر لیا تھا ان کے لیے صبر مشکل هوتا جارها هے کہ بڑی مشکل سے میاں قابو آیا تھااور چند جوڑے کپڑوں کے بارے میں ابھی آن لائن سرچ هی کی تھی کہ حکومت سب کچھ بند کر بیٹھی. لو کر لو گل. اب جب تک لاک ڈائون ختم هوتا ان خواتین کو هر وقت هوشیار رهنا پڑے گا کہیں ان کا دھیان ادھر ادھر هوا نہیں اور ساس یا نندوں نے میاں کی بچت پر ڈاکہ ڈال لیا اور ان کے پاس بہانے جیسے واٹس ایپ سے آتے هیں ایسے ایسے شاندار کے دل تعریف پہ مجبور هوجائے اور آپ کا منہ کھلے کا کھلا ره جائے.
اب ان بیوٹی پارلر اور شادیوں کی بندش کا ذکر کر کے آپکے دل کو اور کیا جلائیں بس کبھی کبھی هی تو خوش هونے اور دل کی سچی خوشی کا موقع ملتا تھا اور بنده چند گھنٹوں هی کے لیے اپنے حسن میں کھو جاتا تھا مگر اس نگوڑے وائرس نے وه بھی چھین لیا. ں .
گزر هی جائے گی یہ رت بھی حوصلہ رکھنا
بول میری مچھلی کتنا پانی

