Friday, March 20, 2020

هم اور هماری حکومت کے حالات

              هم اور هماری حکومت کے حالات

چند هفتے پهلے تک دو طرح کے پاکستان تھے.ایک پاکستان وه جس میں هم سب عام لوگ رہتے بستے تھے اور اپنے بیوی بچوں اور والدین کے ساتھ خوش تھے. صبح سویرے هم امید سے بھرے کام کاج، نوکری، ڈسوٹی پر جاتے اور سرشام گھروں کو اپنے اهل و عیال کے پاس لوٹ آتے. اگرچہ روکھی سوکھی کھاتے مگر اطمینان اور سکون تو همیں حاصل تھا اور اکثریت بس گزارا کر رهی تھی، جینا تو شائید یہ بھی نہیں تھا . 



 اور ایک پاکستان شام کو همارے ٹی وی پر آ دھمکتا تھا جس میں کرپشن، نااهلی، نیب،آٹا چور، چینی چور،اور میراجسم میری مرضی والی مخلوق انکلتی تھی اور نہ چاهتے هوے بھی همیں ان کے روز روز کے ڈرامے بھگتنے پڑتے تھے.

 اب مگر یہ هو گیا هے کہ هم سے وه دونوں پاکستان چھن گئے هیں اور اب هم ایک نئے طرح کے ملک میں جی رهے هیں. جس میں ڈر هے خوف هے بے چینی هے اور کسی کو کچھ پتا نهیں هے سب ٹامک ٹوئیاں مار رهے هیں. مجھے یہ کہنے میں عار نهیں کہ میں اسی چند دن پہلے والے پاکستان میں رهنا چاہوں گا جدھر ماروی کو خلیل ارحمن ذلیل کر رها تھا. ادھر مزدور کام پر تو جا سکتا تھا. اور هم ایک دوسرے سے اتنے خوفزده تو نہیں تھے 



 آپ نے بھی شائید صدرمملکت کا نادر مشوره سنا هوگا کہ گرم پانی پئیں اور وائرس کو ماریں. پنجاب کی وزیر صحت صاحبہ کا فرمان بھی ملاحظہ کیا هو گا کہ بروفن سے وائرس کا علاج ممکن هے. ماشاالله دونوں هی ڈاکٹر بھی ہیں. ان بیانات سے بھی ثابت هوتا هے کہ حکومت بھی گوگل سرچ اور واٹس ایپ میسج پے گزاره کر رهی هے.اور اگر یہی حال باقی ڈاکٹر حضرات کا بھی هوا تو پھر عوام کا الله هی حافظ هے. 

چلیے یہ تو پاکستان میں روٹین کے معاملات هیں. اور ایلیٹ کلاس اور گورنمنٹ نے ایسے هی رہنا هے. عام آدمی جیے یا مرے.

برسبیل تزکره حکومت کا ساره زور اس وقت بھی گنتی کے چند بڑے شہروں تک ہے حالانکہ آبادی کی اکثریت دیہات یا چھوٹے شہروں میں رہتی هے. اگر آپ سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے یا کشمیر کے کسی چھوٹے شہر یا اندرونی علاقے میں رہتے هیں تو اپنے علاقے کے هسپتال میں جا کر عملے سے حفاظتی سامان ماسک وغیره کے بارے میں پوچھ لیں آپ کو خود انداذه هو جائے گا کے آپ کی اور آپ کے علاقے کی کتنی اهمیت هے اور حکومتی کارکردگی کیا هے. 

 اب آتے هیں اصل بات کی طرف. اس خوفزده ماحول میں هم کیا کریں.سب سے پہلےاور سب سے لازمی بات اگر آپ شدید بیمار نہیں هیں تو هسپتال سے جتنا هو سکے دور رهیں اور خصوصا چھوٹے بچوں کو تو ہر گز هسپتال مت لے کر جائیں. عام فہم اور سیدھی بات هے اور کسی جگہ کرونا کا مریض هو یا نہ هو هسپتال میں تو لازمی هو گا. اس لیے اپنی سیفٹی کیجیے اور هسپتال سے دور رهیں. 

دوسری بات. مانا کہ حالات خراب هیں اور کافی ڈر بھی هے مگر اس سب کے باوجود کوشش کریں کہ همسائے اور رشتہ داروں کی خبرگیری کریں اور خصوصا ان کی جو غریب اور نادار هیں اور ان حالات میں ان کے لیے راشن اور دیگرضروریات کا بندوبست جتنا هو سکے کریں. شائید یهی نیکی آپ کی نجات کا وسئیلہ هو جائے اور عمر بھر کے گناه معاف ہو جائیں.

 اور سب سے آخر میں یہ عرض هے کہ مجھے علم هے آج کل آپ کے پاس کرنے کو کچھ نیں هے تو خدارا الٹی سیدھی وڈیوز اور خوف پھیلانے والی غلط اطلاعات اور نیم حکیم علاج شئیر کرنے اور فارورڈ کرنے سے پرهیز کریں تاکہ یہ جو خوف کا جو ماحول بن چکا هے اس میں تھوڑی کمی هو سکے 

 آخری بات ابھی جاری هے. آپ یہ نہ سمجھیں کہ آخری بات کے بعد بھی بس نہیں کر رها. تو میں کہ رها تھا کہ ان دنوں میں کسی ایک دن جب آپ فارغ هوں تو یوں کریں کہ زیاده دیر نهیں صرف آدھا گھنٹہ موبائل اور ٹی وی بند کر دیں اور اپنے بیوی بچوں اور والدین کے ساتھ گپ شپ لگا ئیں ٹائم گزاریں. مجھے علم هے کہ آپ موبائل اور ٹی وی دیکھتے هی اس لیے هیں کہ بیگم کی چح چح اور بچوں کے شور شرابے سے بچنے کے لیے هیں مگر اب اس کا کیا کریں کہ آپ کا باهر آنا جانا بند هوگیا هے.تو صبر کریں اور اگر هو سکے تو کچھ وقت نکال کر توبہ استغفار کرلیں کیا پتہ نہیں پھر موقع ملے یا نہ ملے.


 بول میری مچھلی کتنا پانی