Monday, September 6, 2021

صنف نازک سے هے تصویر کائنات میں رنگ

 یہ مرد بیچارے بهی نہ کتنے بےوقوف هوتے هیں..سمجهتے تو خود کو بہت عقلمند هیں. هیں مگر بدهو کے بدهو. . غصہ کس بات کا بهائی اگر آپ ایسے مردوں میں شمار نہیں هوتے تو ابهی پتہ چل جاتا هے هم ابهی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیتے هیں.

مگر پہلے آپ کو اس سارے قضیے کی وجہ تسمیہ بتاتے چلیں. تو بات کچھ یوں هے کہ ایک مولوی صاحب هیں بیچارے الله جانے انهیں کیا سوجهی کہ ٹوٹر پہ لکھ بیٹھے کہ "عورت مرد سے کم عقلمند  هے"  بس پھر نہ پوچھیں مولوی صاحب اگلے پچھلے گناهوں کی معافی مانگنے کے باوجود خوار هو رهے هیں مگر وه میری آنکھوں پر بندهی مردانگی کی پٹی اتار گئے اور میں نے محسوس کیا کہ مرد بیچاره کتنا بھولا لور معصوم هے کہ اسے پتہ هیں نہیں کہ وه اپنی هی بادشاہت میں غلام بن  چکا هے.

تو بھائیو آج سے میرا مشن اس مظلوم طبقے کو انصاف دلانا هے.مگر اس سے پہلے اس طبقے کو یہ تو پتہ چلے کہ ان کے ساتھ ظلم کیا هو رها هے. تو آئیے شروع کرتے هیں

اچها تو سب سے پہلے یوں کریں کہ اپنی جیب میں هاتھ ڈالیں.ڈر کیوں رهے هیں اپنی هی جیب هے تو ڈالیں هاتھ.  کیا نکلا ؟ بٹوا واه .اب ذرا کھولیں تو سہی هم بهی دیکھیں کیا خزانے هیں بٹوے میں؟ یہ کیا بس خرچے کے چند سو روپے اور کچھ نہیں. کیوں تنخواه کدھر گئی. کیا بیگم کے پاس کیوں بهئی . اچھا خرچے کا حساب کتاب اس کے پاس هوتا هے اس لیے. اچھا یہ بتائیں کیا آپکی بیگم نے ایم بی اے کیا هوا هے یا وه پچھلی حکومت میں وزیر خزانہ تھی. یا اسے بازار کے متعلق آپ سے ذیاده علم هے. اگر نہیں تو پھر آپ ہر مہینے بیوقوف بن رهے هیں اور آپ کو پتہ هی نہیں

نہیں ایسی بات نہیں .آپکی بیگم تو باقی لوگوں سے بہت الگ هیں.  چلیں آپ کو جگانے کی ایک لور کوشش کرتے هیں. جب بنده دن کا تھکا ہاره گھر میں پنکھے کے نیچے بیٹھتا هے تو کتنا سکون ملتا هے. هیں نا مگر اکثر ایسا کیوں هوتا هے کہ ابھی آپ کا پسینہ خشک نہیں هوتا اور بیگم کوئی ایسا کام بتا دیتی هے کہ بندے کو شدید گرمی میں بھی باهر جانا هی پڑتا هے. کیا آپ کو سمجھ نہیں آیا کہ میں کیا کہ رها هوں چلیں میں کچھ جملے لکھتا هوں آپ  سوچیں یہ آپ نے سنے هیں یا نہیں.

وه بےبی کی ناپیاں ختم هو گئی هیں ابھی لانی پڑیں گی ورنه رات مشکل هو جائے گی.

سنیں وه دودھ اک ڈبہ لانا تھا میں سوچ رهی تهی آپ کے لیے چائے بنادوں اور تھوڑی میں بھی پی لوں گی.

وه سنیں آٹا ختم هو گیا هے آپ کے لیے روٹی پکانی تھی.

اب کچھ یاد آیا هو گا. حالانکہ یہ چیزیں میسج پر یا صبح جاتے وقت بھی بتائی جا سکتی تھی مگر کیا فائده جب تک شکاری اپنے شکار کو تڑپتا نہ دیکھ لیے اسے راحت نہیں هوتی

تو اے مظلومو اب تمھاری آنکھیں شائد کھل گئی هوں کہ تم تو کاٹھ کے الو اور تمھیں انگلیوں پر تگنی کا ناچ نچایا جارها هے.تو آو مل کر سوچیں کہ اس غلامی سے نکلیں کیسے .کیونکہ یہ مجھ اکیلے کے بس کی بات نہیں


Wednesday, April 22, 2020

ذائقہ هیں جی!


              ہاتھ کا ذائقہ
ویسے بات تو ٹھیک هی هے کہ جو دائقہ مرد کے ہاتھ میں هے وه 
کسی کے ہاتھ میں نہیں.کیا!آپ کی اماں جیسا کوئی نہیں پکا سکتا؟ اوهو، هم کوئی لوبیہ چاول کی بات نہیں کررہے هم انٹرنیشنل قسم کے کھانوں کی بات کر رهے  هیں. آپ کو پتا هے تمام هوٹلوں میں مرد هی کھانا پکاتے  هیں،پھر وہی بات، ارے هم آپکی گلی کے نکڑ والے "ماجھے دے هوٹل" کی بات نہیں کررہے هم تو فائف سٹار یعنی پانچھ ستاروں والے هوٹل کی بات کر رہے هیں.(اب آپ همارے جان پہچان والے هوگئے هیں تو اپنا سٹینڈرڈ تھوڑا بدلیں)

ہاں تو هم کہہ رهے تھے کے تمام اچھے  ہوٹلوں  میں مرد هی شیف هوتے هیں کبھی آپ نے کسی شیفنی (عورت شیف) کے بارے میں سنا هے.بالکل نہیں.اور تو اور مصالحه ٹی وی میں بھی (جو آج کل بیگم جان بوحھ کر همیں دکھانے کے لیے لگاتی هیں، کیوں، ابھی دیکھیں، هر ایک سے بدلہ لینے کا اپنا طریقہ هوتا هے. بقول بیگم جو شہد سے مر جائے اس کے لیے زہر کی کیا ضرورت! اس لاک ڈاون نے بھی اس کے دماغ کی بتی جلا دی هے اور وه بجائے هم سے لڑنے اور بحث مباحثہ کرنے کے، خاموشی کے ساتھ دال پکا کے سامنے رکھ دیتی هے اور اوپر سے مصالحه ٹی وی لگا دیتی هے جس میں ہر وقت چکن، برگر، پیزا اور نہایت لذیذ ڈشیں بن رهی هوتی هیں. اب آپ بتائیں کہ سامنے هو دال اور ٹی وی پہ کباب، اس سے بڑا ظلم کیا هوگا. 

اسے کہتے بغیر گولی چلائے جنگ جیت لینا. یعنی یہ سب کچھ کر کے اور پھر میسنے بن کر کہنا'آپ کھانا کھاتے هوئے کتنے اچھے لگتے هیں دل کرتا هے دیکھتی رهوں.جبکہ دل میں خوشی سے پھولے نہ سمانا)(سوری میں ذرا دور نکل گیا) تو مصالحه ٹی وی میں بھی مرد هی شیف  هوتے هیں.اور کیا زبردست ڈشیں پکاتے هیں جیسے قورمه، بریانی، پائے، پیزا، کباب، منہ میں پانی آیا، هے نا ،همارے ساتھ بھی ایسا هی هوتا هے.

یہ مت سمجھیے گا کہ یہ باتیں آپ کو سنا رهے هیں، نا بالکل نہیں، یہ تو هم اپنے آپ سے کچن میں کھڑے  هو کر بات کر رهے تھے. اب شریف آدمی اور کیا کر سکتا هے. بیگم کی مار کھانے سے بہتر هے کہ آلو کے چپس هی بنا کر کھا لیں. اب اگر شیف اتنی لذیذ ڈشیں بنا سکتے هیں تو هم بھی چپس بنانے کی کوشش تو کر سکتے هیں.(منصف کے خیالات آلو چھیلتے هوئے. جبکہ بیگم اپنے کمرے میں  بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ لاک ڈاون انجوائے کرتے هوئے). مختاریا گل ود گئی اے. گورنمنٹ دسدی نہیں پئی.
بول میری مچھلی کتنا پانی

Monday, April 13, 2020

پاکستانی بچپن اور سکول


مجھے نہیں پتہ آپ کا بچپن کیسا گزرا لیکن اگر آپ پاکستانی هیں اور کبھی مرغے نہیں بنے تو یقین جانئے آپ ایک بہت نایاب تجربے سے محروم رهے هیں. مرغا بن کر انسان کا چیزوں کو دیکھنے  کا نظریہ هی بدل جاتا هے. همارے ایک دوست اپنے بچپن کا واقعہ سناتے هیں کہ ایک دن کلاس میں استاد ذره لیٹ هوگئے اور اس موقع سے فائده اٹھاتے  هوئے تمام کلاس نے گانے کی فرمائش کر دی اور هم بھی جذبات میں آکر اپنے ڈیسک پر کھڑے هو کر نورجہاں کا اس زمانے کا مشہور گانا "سہیلیے نی مینوں پیار پیار هوگیا" گانا شروع کر دیا ابھی باقی کلاس نے واه واه شروع هی کی تھی کہ استاد صاحب آموجود هوئے مگر تھے وه فن کے بہت بڑے قدردان تو انہوں نے کلاس کے باقی ٹائم میں میرا گانا سننے کا فیصلہ کیا. اب صورتحال یہ هوئی کہ هم استاد کے ٹیبل پر مرغے بنے "سہیلیے نی مینوں پیار پیار هوگیا"گا رهے تھے اور باقی ساری کلاس اس ٹیبل کے اردگرد مرغا بنی "واه واه" کر رهی تھی اور استاد صاحب ڈنڈه اٹھائے اس" کونسرٹ" کا جائزه لے رهے تھے اور جونہی داد میں کوئی کمی محسوس کرتے اپنی چھڑی سے فورأ درستگی فرماتے اور واه واه کے ساتھ ایک آدھ  آئی اور سی سی بھی شامل هو جاتی. کیا شاندار یادیں هیں نصیب والوں کو اتنا رنگین بچپن ملتا هے.
ایک همارے کلاس فیلو هوا کرتے تھے. جونہی انگلش کی کلاس شروع هوتی وه اپنے بنچ پر کھڑے هوجاتے. موصوف کا فرمانا تھا کہ بے شک کبھی سبق یاد نہیں کیا مگر عزت نفس بھی کوئی چیز هوتی هے.لازمی هے کہ بنده بے عزتی بھی کروائے. اس لیے استاد کے کچھ کہنے سے پہلے هی اپنی جگہ پر کھڑے هو جاتے هیں. استاد نے بھی یہی سزا دینی هے مگر ساتھ میں باتیں بھی سنانی هیں. جو مجھے گواره نہیں. کیا شاندار سوچ هے.
لیکن ان سب سے بڑی سزا"بریک بند" هو جانا هوتی هے کیونکہ اکثر طالبعلم سکول جاتے ہی اس لیے هیں کہ بریک میں کینٹین سے سموسے برگر کھائیں گے اور اگر کسی وجہ سے یہ بھی بند هوجائے تو سمجھو کہ پورا دن ضائع هو گیا.
آئن سٹائن نے تو اپنا نظریہ اضافت بہت تحقیق کے بعد ثابت کیا، مگر همارے سکول کے طالبعلم بغیر کسی ڈگری کے بہت بار عملی طور پر گزر چکے هیں. نہیں سمجھے، اچها فرض کریں آپ کلاس روم میں بیٹھے هیں اور چھٹی هونے میں دس منٹ رہتے هیں.اب ان دس منٹ کے گزرنے کا انحصار اس بات پر هے کہ پیریڈ کس سبجیکٹ کا هے اور ٹیچر کیسا هے. ایک عملی مشق کرتے هیں. آپ آنکھیں بند کرکے سوچیں کہ آپ کلاس میں تیسری لائن میں بیٹھے هیں اور استاد انگلش یا اسلامیات یا کچھ بھی جو آپ کو مشکل لگتا هے اس کا سبق سن رہا هے اورآپ کو سبق بالکل نہیں آتا. استاد کا پاره بھی آج آسمان سے باتیں کر رہا هے اور جس جس کو سبق نہیں آرہا اس کے چہرے کی سرخی میں استاد اضافہ کرتا جارہا هے. اب آپ گھڑی پر نظر رکھ کر بتائیں کہ یہ دس منٹ کتنی دیر میں گزریں گے اور وقت کی رفتار یکایک کم کیوں هوگئی هے. ایک اور بات عرض کرتا چلوں کہ سچی خوشی اگر آپ نے محسوس کرنی هو تو آنکھیں ابھی بند هی رکھیں اور اپنے ساتھ بیٹھے طالبعلم کوسبق سناتا محسوس کریں اور استاد اس کی درگت بنا کر ابھی آپ کو اٹھنے کا اشاره کر ھی رہا هے کہ چھٹی کی گھنٹی بج اٹھتی هے اور آپ سچے دل سے الله کا شکر ادا کرتے هیں اور سچی خوشی کو محسوس کرتے هیں. اب بتائیں ایسی خوشی دندگی میں دوباره کبھی  مل سکتی هے. تو پھر تو کہنا بنتا  هے کہ تھینک یو پاکستان.

Wednesday, April 8, 2020

انہونی هو بھی سکتی هے


وه آپ نے سنا تو هوگا کہ تنگ آمد بجنگ آمد تو ان حالات میں هم اس میں تھوڑی سی ترمیم کرتے هیں کہ تنگ آمد بہ گنج آمد،ویسے تو آپ شائید سمجھ هی گئے هونگے مگر پھر بھی عرض هے کہ یہ هم حکومت کو دھمکی دے رهے هیں کہ هم سمیت بے شمار لوگ اب آہستہ آہستہ اپنی زلفوں کے ہاتھوں تنگ آرہے هیں اور اگر حکومت نے جلد هی نائی حضرات(سوری باربر صاحبان) کو دکان کھولنے کی اجازت نہ دی تو هم آخری خربے کے طور پر ٹنڈ کروانے پر مجبور هوجائیں گے اور هماری ٹنڈ سے جو بھی مسائل پیدا هونگے اس کی ذمہ داری صرف اور صرف عمران خان پر هوگی اور یقین مانیں اگر عمران خان نے همیں  ٹنڈ شده دیکھ لیا تو یقینا وه "سچی توبہ" سے مستفید هونگے اور شائید ایک ہفتہ سو نہ سکیں. ہنسیے مت، یہ کوئی ہنسنے کی بات نہیں هے هم سیریس هیں.

اکثریت کی طرح هماری ٹنڈ سے ان بن بچپن سے هی چل رہی هے. همیں آج بھی یاد هے کہ بچپن میں ابھی هم ٹنڈ کروا کر دکان سے گھر کی جانب چلے هی تھے کہ کسی دل جلے نے پھبتی کسی " بے شک خرچہ هوگیا مگر ٹنڈ بڑی مزیدار نکلی هے" یقین کریں آج تک اس بات پر غصہ ختم نہیں هوا اور اگر وه شخص همیں آج بھی مل جائے تو هم زبرستی پکڑ کے اس کی ٹنڈ کر دیں اور اسی کا فقره اس کے منہ پر ماریں(دیکھیں اس پر مسکرانے کی ضرورت نہیں یہ نازک معاملہ هے.)
ویسے اگر سوچیں کہ کوئی سائنسدان کرونا سے بچاو کا حل ٹنڈ بتائے اور حکومت ہر بندے کی ٹنڈ کردے تو کیا هی سین هو، لوگوں کو گھر والے پہچاننے سے انکار کر دیں. بیویاں میکے بھاگ جائیں اور بچے تو چپ هی نہ کریں رو کر آسمان سر پہ اٹھالیں. حکومت کو لوگوں کے نئے شناختی کارڈ بنوانے پڑ جائیں، ظاہر هے پرانے سے تو اب شکل کیا گنج بھی نہیں ملتی. اور وزیراعظم یوں قوم سے خطاب کرے میرے عزیز گنج وطنو!. اور بازار میں کسی کی لڑائی کروانے کا سب سے آسان طریقه یہ هو کہ بنده کسی بھی گلی میں زور سے بول دے "گنجا ای اوئے" پھر دیکھیں لوگ کیسے ایک ایک دوسرے کے سر (سوری گنج) پھاڑتے هیں.

مرد لوگوں تک پھر بھی خیر هے مگر خواتیں  کو اگر کرونا سے بچنے کے لیے ٹنڈ کروانی پڑ جائے تو کیا هو. اکثر خواتین تو ٹنڈ کے خوف سے بے هوش هو جائیں. آپ کی بیگم یا محبوبہ ایک دن یک دم سے گنج لے کر سامنے آجائے تو آپ اپنی گنج تو بھول هی جائیں اور "امی بچاو" کہتے هوئے گلیوں میں نکل جائیں.ویسے تو یہ مذاق کی بات هے مگر مجھے یقین هے کہ یہ کالم پڑھ کز آپ کم سے کم ایک بار ضرور آئینے کے سامنے کھڑے هو کر سوچیں گے کہ میں گنج کے ساتھ کیسا/کیسی نظر آوں گا/گی. کیوں هوا ایسا کہ نہیں.
بول میری مچھلی کتنا پانی  

Monday, April 6, 2020

چھٹی حس، هیں جی


آپنے وه ٹی وی ایڈ تو دیکھا هوگا "میری ننھی پری نئے گھر کو چلی". تو.اکثر لڑکیاں اپنے آپ کو ننھی پری هی سمجھتی هیں.اب چاھے اس 'ننھی 'پری کا وزن 2من هو یا اس کے چار بچے هوں رہنا اس نے ننھی پری هی هے. یہ بات اب ان کے شوھروں کو کون بتائے جو بیچارے غلط فہمی میں ان سے کام کہتے هیں اور خوامخواه مار کھاتے هیں.
ایک تو نمره احمد کے ناولوں نے ان لڑکیوں کا دماغ خراب کیا هے جو تھوڑی کسر رہتی تھی وه ٹی وی ڈراموں میں پوری هوگئی.یہ بڑے بڑے گھر، نوکر چاکر، پراڈو اور پجارو گاڑیاں.بنده پوچھے عام لوگوں پر کوئی ڈرامہ نہیں بن سکتا(حالانکہ سب سے زیاده ڈرامے هوتے هی عام لوگوں کے گھروں میں هیں). اور یہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر لڑکیاں اپنے لیے شہزاده ڈھونڈتی هیں

. اب ان کو کون بتائے کہ همارے شہزادے تو پرانی موٹرسائکلوں میں سو روپے سے ذیاده پٹرول نہیں ڈالتے اور پراڈو یا تو سمگلر لوگوں کے پاس هوتی هے یا پھر سیاستدانوں کے پاس، اور دونوں کی کمائی کا کچھ پتا نہیں هوتا کے مال کس کا هے اور کدھر سے  آیا.
اور قوم کا سرمایه یہ نوجوان اپنی محبوبہ کی اگلی فرمائش پوری کرنے کے لیے پتا نہیں کدھر کدھر سے پیسہ پیسہ جوڑ کے چند سو روپیہ اکٹھا  کرتے هیں. هے کسی کو احساس
.
اگر کبھی کسی دفتر میں بیٹھا کلرک آپ سے چائے پانی طلب کرے تو غصہ کرنے کی بجائے یہ سوچیں کہ اس کی بھی ایک عدد یا ذیاده بیگم هوگی اور اس کو بھی کوئی میسج آیا هوگا کہ "کھاڈی" میں سیل لگی هے اور اس بیچارے نے آپ جیسے کسی کرم فرما(مرغے)کے آنے کی دعا کی هوگی. اور یہ تو آپ جانتے هی هونگے کہ مظلوم کی دعا رد نہیں هوتی. تو برا نہ منائیں اور اس کی بیگم کی شاپنگ میں حصہ ڈال کر مظلوم کی دعائیں لیں.
ویسے ایک بات هے خواتین کی چھٹی حس بہت تیز هوتی هے. یقین نہیں هے. میں سمجھاتا هوں آپ نے کبھی غور کیا هے کہ جونہی آپ کام کاج سے فارغ هوتے هیں اور گھر جانے کا سوچ هی رهے هوتے هیں کہ بیگم آپ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون کر لیتی هیں اور باتوں هی باتوں میں ایک عدد لسٹ بھی سنا دیتی هیں. جو عموما انڈے ڈبل روٹی وغیره هوتی هے. سوچیں سوچیں آج کل آپ کے پاس ٹائم هے. جی بالکل میں نے ٹھیک کہا نا. اور آج کل جب آپ اور بچے سبھی گھر میں هیں تو ہر دوچار دن کے بعد  بیگم کو چکر یا سر درد کی شکایت هو جاتی هے .هے کہ نہیں. حصوصا جب شام کو چائے بنانے کا وقت هو ،جی یہ ایک اشاره هے کہ اب مجھے کسی کام کا نہیں کہنا ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود هوگے.(مگر اب اتنا سمجھدار کون هو جو اشارے سمجھے، بس پھر حادثات رونما هو تے هیں)
شاعر نے اسی صورتحال کے بارے کہا هے، وقت کرتا هے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں هوتا، اوہو ایک تو آپ کو.بھی ہر بات سمجھانی پڑتی هے. وقت کرتا هے پرورش برسوں سے مراد آپ کی بیگم هیں ان کو اس عہدے پر فائز هونے میں برسوں لگے اور حادثہ ایک دم نہیں هوتا بہت گہرا مصرع هے ویسے تو اس کی تفصیل کے لیے پوری کتاب بھی لکھی جاسکتی هے مگر آپ کے لیے مختصرا عرض هے کہ پہلا مصرع بیگم کے بارے میں هے اور دوسره آپ کے بارے  میں ، آپ کو وقت نے بہت مہلت دی مگر آپ 'حادثے' سے بچ نہ سکے اور بیگم آپ کی زندگی میں وارد هوئیں تو یہ پہلا حادثہ تھا یعنی دوسرے لفظوں میں حادثات  کی شروعات تھی اور چھوٹے موٹے حادثات کو دل پر نہیں لینا بلکہ مردانہ وار برداشت کرنا هے.
بات کچھ دور نکل گئی بس مظلوم لوگوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں هوتا اور قلم ان کی دادرسی کی طرف جا نکلتا هے.

خواتیں کی چھٹی حس کے کمالات دیکھنے هوں تو اپنی جیب میں چند کڑکتے نوٹ رکھ کے دیکھیں. جیسے فلموں میں جاسوس چھوٹی سی چپ لگا کر دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے هیں. ایسے هی آپ کی جیب میں ایک خاص چپ هوتی هے اگر پیسے جیب میں ادھر بیگم الرٹ اور اگر آپ کے سامنے آپ کی جیب کی تلاشی نہیں هوتی(واه جی واه آپ چند خوش نصیبوں میں هیں) تو یقین ماننیں جونہی آپ نے کپڑے بدلے تمام جیبوں کی سکین هو جائے گی اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پیسے غائب یعنی سرکار کے خزانے میں.
اب چونکہ لاک ڈاون هے اس لیے هم سسرالی رشتہ داروں کا ذکر نہیں کرتے کیونکہ همیں اپنی خواتین قارئین کا خیال هے.(بے فکر رهیں آپکی نندیں اب کافی دن نہیں آسکتیں)
جن خواتین کی آنکھوں میں ابھی خواب باقی هیں(مطلب ابھی ان کی شادی نہیں هوئی)ان سے گزارش هے ڈرامے ضرور دیکھیں ساتھ میں کبھی کبھار هماره کالم بھی پڑھ لیا کریں اصلی اور خوابوں کی دنیا کا فرق تھوڑا سمجھ آ جائے گا باقی آپ کی چھٹی حس تو پھر هے هی.
 بول میری مچھلی کتنا پانی

کرونا کے سبق


سب سے پہلے تو معذرت کہ کرونا کے حوالے سے تھوڑی مصروفیت رہی جس کی وجہ سے کچھ لکھ نہ سکے. اس وقت میں کچھ چیزیوں کو نوٹ کیا جو آپ کی نظر کرتے هیں.
کرونا وائرس نے یہ تو واضح کردیا کہ انسان کے لیے سب سے قیمتی اثاثہ اس کی جان هے.اس جان سے کہیں آپ وه "جان" نہ سمجھ لیں، وه"جان"  تو اور بھی مل جاتی هے مگر یہ نہیں.تو ہر کسی کو چاہے امیر ،غریب ، بوڑھا، جوان سب کو اپنی جان عزیز هےاور اس کے لیے هم کوئی بھی قربانی دے سکتے هیں.

اس کے بعد بھوک کا نمبر آتا هے اور صرف اس مقصد کے لیے تمام تگ و دو هے باقی سب چیزیں بعد میں هیں، جب پیٹ بھرا هے تو سارے کام هو سکتے هیں ورنہ پیٹ کا نمبر پہلا هے. آپ نے بھی پڑھا هو گا کے دمشق میں ایک بار اتنا قحط پڑا کے لوگ عشق کرنا بھول گئے. ادھر تو ابھی ایک ہفتہ هوا هے لاک ڈاون میں لوگ ابھی سے اپنے محبوب سے ڈر رهے هیں .الله نہ کرے کہ حالات مزید خراب هوئے تو محبوب کا اتہ پتہ سب فارغ سمجھیں.


اگر آپ کو ضرورت اور خواہش میں کبھی فرق محسوس نہیں هوا تو ایک چکر بازار کا لگالیں آپ کو اندازه هو جائے گا. جو کاروبار چل رهے هیں وه ضروریات زندگی کا حصہ هیں. باقی تقریبا سب خواہشات کو پروان چڑھانے اور پورا کرنے کے لیے هیں.
ایک بات جو میں نے مظفرآیاد والے زلزلہ کے بعد نوٹ کی وه اب بھی نظر آئی کہ ایسے لوگ کم هیں جن کو توبہ نصیب هوتی هے (سچی توبہ)اکثریت بس زبانی توبہ کرکے انھی کرتوتوں میں مصروف رهتی هے جو وه پہلے سے کرتی آرهی هے بلکہ شائید اور ذیاده بے خوف هو کر گناه کرتی هے.
آپ نے بھی پڑھا هوگا کہ خدا کا عذاب جب کسی بستی میں آتا هے تو گناه گار اور نیک سب پکڑے جاتے هیں.اب تو آپ نے دیکھ بھی لیا.
روپیہ، پیسہ، پلازے اور کھوٹھیاں آپ کے کسی کام کے نہیں. ہاں جو دولت صدقہ ،خیرات میں صرف هوگئی وهی آپ کی سب دوسروں کا هے.
اس دنیا میں جو سب سے بڑی دولت هے وه آپ کی فیملی هے. اب آپ کے پاس وقت هے ماں، باپ کی خدمت کریں، بچوں کے ساتھ کھیلیں، ان کے ساتھ وقت بتائیں.اور خصوصا بیگم کی باتیں سن کر سر ہلاتے رهیں( اور بنده کر هی کیا سکتا هے)اور اگر آپ بیگم هیں تو اپنے شوھر کو بات کرنے کا موقع دیں هو سکتا هے اس بیچارے نے بھی کچھ کہنا هو یا آپ کی تعریف هی کر دے. (میری حاطر ایک موقع دے کر دیکھیں).
اس کے ساتھ ساتھ اپنے همسائےاور محلے والوں کی بھی خبر رکھیں.اگر کوئی بوکھا همسایہ هوا تو آپ کی نماز بھی شائید نہ قبول هو.
هم ایک غریب ملک هیں اور خوامخواه بڑے ملکوں سے برابری کے چکر میں رهتے هیں.سیاسی بات نہیں کرنا چاهتا مگر 70 سال میں هم کوئی لیبارٹری بھی نہ بنا سکے اور مریض کے ٹیسٹ کے لیے بھی دوسروں کی امداد کے منتظر هیں.واه
لازمی ادارے جن کو ترقی دینی چاہیے وه ہسپتال، لیبا رٹری اور صحت سے متعلقہ چیزیں هیں.

اور آخر میں، آپ چاہے کچھ بھی کہیں، همارے ملک کا سب سے مظلوم طبقہ پولیس کے سپاہی هیں. آپ گھروں میں چین سے بیٹھے هیں اور وه سڑکوں پہ گرمی میں کھڑے هیں اور اکثر کے پاس صرف کپڑے کے ماسک هیں، جیسے وائرس پولیس کی وردی دیکھ کر ڈر جائے گا. ان کی کوئی تعریف نہیں،کوئی ستائش نہیں.آئیے ان بہادروں کو جو اندیکھے دشمن کے خلاف نہتے لڑ رهے هی سلام پیش کرتے هیں.(یہ مت سمجھنا کے میں یہ پولیس کی مار سے بچنے کے لیے لکھ رها هوں، وه تو ایسے سب کو مارتے هیں جیسے ثواب کا کام هے اور کوئی محروم نہ ره جائے)

Tuesday, March 31, 2020

عام آدمی پولیس

دل کے ارماں

ایک تو بندے کو پولیس میں نہیں هونا چاهیے کہ اچھا خاصا بنده پولیس میں جاتے هی شکی هو جاتا هے اور خوامخواه اپنے بیوی بچوں کی بات بے بات تفشیش  شروع کر دیتا هے .ابھی چند دن پہلے هی ایک پولیس والا سر پہ زخم لیے آیا پوچھا تو بولا کیا کریں سارا دن لوگوں سے کاغذات مانگ مانگ کر عادت هو گئی هے بس سونے کے لیے لیٹا تھا کہ بیگم کمرے میں آگئی اور قسمت کی خرابی کہ  وه ""میں لونگ تے تو لاچی "" گا رهی تھی بس کچھ رومنٹک کہنے کا سوچ هی رها تھا کہ منہ سے نکلا "او ہیلو کدھر ، کاغذات چیک کراو پہلے" بس پھر کیا تھا نتیجہ آپ کے سامنے هے اور تو اور اب میں سوتا بھی برآمدے میں هوں، بس جی کسی کو پولیس میں جانے کی بددعا  بھی نہیں دینی چاہیے.
 کچھ لوگوں کو اعتراض هے کہ هم لوگوں کو مرغا بناتے هیں اور پھینٹی لگاتے هیں.اب ظاھر هے کچھ لوگوں کو بینڈ کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا جاتا هے اور کچھ لوگوں کو مرغے بنا کر گارڈ آف آنر یعنی سلامی لیتے هیں تو بس یہ عام شہری همیں یعنی پولیس کو هماری خدمات پر سلامی پیش کرتے هیں اور پولیس سے عوام اور حصوصا نوجوانوں کی محبت کا اندازه اس بات سے لگایا جا سکتا هے کہ جب سے لاک ڈاون شروع هوا هے لوگ بلاناغہ  روزانہ همیں "سلامی" پیش کرتے هیں اور خوشی خوشی مرغے بننے کے لیے گھروں سے نکلتے هیں.
ایک تو پاکستان میں ھر مسئلے کا حل ناکہ لگانا هی  سمجھ لیا گیا هے. کوئی وی آی پی آ جائے تو ناکہ، کوئی واردات هو تو ناکہ اور تو اور اب بیماری پھیلے تو بھی ناکہ، هے کوئی لاجک اس میں، یعنی جب اور کچھ نہ هو سکے تو ناکہ تو هی سہی لوگ خوار هونگے تو انهیں لگے گا کہ حکومت کچھ نہ کچھ تو کر رهی هے.
 ایک تو حکومت کی سمجھ نہیں آتی ، جب آپ کو معلوم هے کہ اس ملک کی آبادی پہلے هی ذیاده هے تو آپ خود سوچیں ان حالات میں لاک ڈاون بنتا هے. اگر کرنا هی تھا تو لوگوں کو کام پر لگائے رکھتے ، یوں گھروں میں بند هوکے تو اس ملک کی آبادی ایک سال میں هی بائیس سے چوالیس کروڑ کرنی هے کیا. حکومت کو کوئی آئیڈیا نہیں، ساری قوم گھروں میں اور پولیس ناکوں پہ، پھر کہیں گے کہ فلاں کے گھر بھی بچہ هوگیا تم چیک اپ کروالو، ارے یار ناکے ختم هوں تو کاکوں کا سوچیں. بس پولیس والوں کے غم کوئی نہیں جانتا.جتنی دکھی شاعری پاکستان میں آپکو نظر آتی هے آدھی تو پولیس والوں کی هے اور جتنے دکھی گانے ہٹ هوتے هیں وه بھی هم پولیس والوں کی وجہ سے هوتے هیں.
ایک درخواست هے کہ یہ گفتگو آف دی ریکارڈ رهے تو هی بہتر هے ورنہ افسروں کو خبر هوگئی تو میں تو گیا پھر ناکے پر.
   بول میری مچھلی کتنا پانی

Thursday, March 26, 2020

جوان هماره فخر

جوان همارا فخر ایک نوجوان سے سر راه ملاقات میرے 14طبق روشن کر گئی اور اس قوم کے مستقبل کے بارے میں میرے خیالات کو اور پختہ کر گئی یعنی کہ اس قوم کا کوئی حال نہیں. آئیے ان سنہری فرمودات پہ نظر ڈالتے هیں گھر پر چوہدری بن کر بیٹھنا بہتر هے کہ سڑک پہ مرغا
جواب: علامہ اقبال نے فرمایا هے ""محبت مجھے ان جوانوں سے هے ستاروں پہ جو ڈالتے هیں کمند"" .میں کھلے منہ کے ساتھ، هیں!اس کا کیا مطلب. وه بولا نهیں سمجھے، میں سمجھاتا هوں. دیکھیں ستاروں تک پہنچنا کتنا مشکل کام هے اس میں بہت سی رکاوٹیں هیں مگر اراده پختہ هو تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی. اسی طرح اگر دودھ، سگریٹ یا ایسے هی دلپشوری کے لیے باهر نکلنا صرف اس ڈر سے بند کر دیں کہ ڈنڈے پڑیں گے یا مرغا بننا پڑے گا تو پھر هم اقبال کے شاھین تو نہ هوئے اور ویسے بھی مرغے اور شاھین میں تھوڑا سا فرق هی هے. چلو شاھین نہ سہی مرغا ہی سہی اقبال تھوڑا سا خوش تو هونگے. لو کر لو گل

. پھر پوچھا اچھا یہ بتاو اچھے بھلے سڑک پر موٹرسائکل چلاتے ون ویلنگ کیوں کرتے هو. وه بولا آپ نا بالکل هی بیبے بندے هو مجھے تو لگتا هے آپ پہ کبھی جوانی آئی ھی نہیں. میرا تو منہ بن گیا یہ کیا کہ رهے هو. وه بولا مائنڈ نہ کریں ابھی بتاتا هوں. وه دیکھو جی آپ هو اور موٹر سائیکل هو اور سڑک خالی هو، ویسے خالی نہ بھی هو تو کیا هے ، پر سڑک خالی هو تو نہ چاھتے هوئے بھی موٹرسائکل کا اگلا پہیہ زمین سے اٹھ جاتا هے اور بنده جیسے هوائوں میں اڑنے لگتا هے. آپ نے کبھی چرس پی هے.میرے منہ سے نکلا هیں!کیا؟ وه بولا آپ جیسے بزدل لوگوں کو کیا پتہ هو گا. بنده ایک دن ون ویلنگ کر لے تو کم سے کم دو ہفتے نشہ هی نہیں جاتا، پھر چاہے سکول میں پھینٹی پڑے یا گھر میں آپ دل هی دل میں مسکراتے رهتے هیں. یقین نہیں آتا تو آو پہلے ون ویلنگ کرتے هیں پھر پھینٹی کھاتے هیں. اس بات کے بعد وه میری شکل دیکھ کر ہنسنے لگا اور بولا میں تو مذاق کر رها تھا ،آپ اور ون ویلنگ. اور پھر هنستا ھنستا موٹرسائکل دبا کر نکل گیا اور یہ انٹرویو ادھورا ہی ره گیا. میں بھی آپ کی طرح بہت سے جوابات سے محروم ره گیا یعنی لڑکیوں کے کالج کے سامنے کھڑے هونے کے فوائد، سودے سلف میں سے کمائی کے نادر طریقے، چوری چھپے سگریٹ نوشی کے مستند نسخے اور حالات کو بھا نپنے اور عین ٹائم پر کھسک جانے کا نایاب فن اور بےشمار ایسے هی ناممکن سوالات. چلیں امید پہ دنیا قائم هے. بول میری مچھلی کتنا پانی

Wednesday, March 25, 2020

اصل حکمرانوں کے نام

        حوصلہ خواتین حوصلہ
کچھ لوگوں کو اعتراض هو گا کہ هم نے پچھلے کالم میں صرف مرد حضرات کی داد رسی کی کوشش کی تو عرض هے مظلوموں کے لیے همدردی کا  جذبہ امڈ آنا ایک قدرتی بات هے اور اس بارے میں هم قطعا بے قصور هیں.
 اگر آپ خاتون خانہ هیں اور شادی شده هیں  تو آپ بھی یقینا
همدری کی مستحق هیں. ایک تو آپکے پسندیده ڈرامے اس لاک ڈاون کی نظر هوگئے هیں اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں اور شوهر کے سکول اور کام کاج پر  جانے کے بعد  جو چند لمحے سکون اور خاموشی کے آپ کو ملتے تھے اب آپ اس سے بھی محروم هوگئے
 اگر کبھی شور شرابے اور بچوں کی مسلسل لڑائی  کے بعد آپ کے دل میں خیال آئے کہ شائید بچوں کی تعداد میں آپ سے غلطی هوگئی هے تو یقین جانیں آپ اکیلے نہیں آپکے قریبی عزیز بہت عرصے سے اشاروں کنائیوں میں آپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رهے هیں مگر آپ خود هی انجان بن جاتے هو تو وه کیا کریں.
لاک ڈاون نے باقی لوگوں کو تو گھروں میں قید کر دیا هے مگر
خواتین بیچاری کچن میں لاک هو کر ره گئی هیں.اب شوهروں کو تو ڈرایا دھمکایا جاسکتا هے مگر بچے کہاں رعب میں آتے هیں اور هر کوئی اپنی فرمائش لے هوئے هے ""ماما چپس بنا دو، ماما نوڈلز کھانے هیں. ماما بھوک لگی هے پر میں نے کھانا نہیں کھانا "" اسی طرح کے مواقع پر اوپر بیان کیا هوا خیال ذهن میں آتا هے.
وه خواتین جو موقع شناس هیں اورجو اڑتی چڑیا کے پر گن سکتی هیں ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر هے باقی تو بس باتوں کی حد تک هوشیار هیں. آپ کو اس بات سے اختلاف هے تو ابھی دوده کا دودھ اور پانی کا پانی هو جاتا هے. چلیں شاباش زرا حساب کر کے بتائیں آپ کے خاندان اور قریبی لوگوں میں کتنی خواتین لاک ڈائون سے قبل اپنےاپنے بچوں سمیت میکے آگئی تھیں اور اب اپنی بھابھیوں کی خدمت سے مستفید هو رهی هیں. جی بالکل آٹے میں نمک کے برابر مگر اس کا کیا کریں کہ آپکی نند صاحبہ بھی ان ھی موقع شناس لوگوں میں شامل هیں.جو ایک تو دل هی دل میں اپنی چالاکی پر خوشی سے نہال هیں مگر اوپر اوپر سے اپنے گھر اور میاں کی جدائی میں فکر مند نظر آتی هیں اور هر وقت یعنی بھابھی صاحبہ کے سامنے آتے هی حکومت کو کوسنے لگتی هیں اور لاک ڈائون کے خاتمے کی دعائیں مانگنے لگتی هیں  مگر اصل دعا اپنے شوهر کے بھی ادھر هی آجانے کی کرتی هیں تاکہ سب محفوظ هو جائیں.
چلیں باقی تو برداشت هو جاتا هے کہ رشتہ داری میں حساب برابر کرنے کے موقعے آتے رهتے هیں مگر وه خواتین جن کے چالاک شوهروں نے لاک ڈاون کی سن گن هوتے هی شاپنگ کا وعده کر لیا تھا ان کے لیے صبر مشکل هوتا جارها هے کہ بڑی مشکل سے میاں قابو آیا تھااور چند جوڑے کپڑوں کے بارے میں ابھی آن لائن سرچ هی کی تھی کہ حکومت سب کچھ بند کر بیٹھی. لو کر لو گل. اب جب تک لاک ڈائون ختم هوتا ان خواتین کو هر وقت هوشیار رهنا پڑے گا کہیں ان کا دھیان ادھر ادھر هوا نہیں اور ساس یا نندوں نے میاں کی بچت پر ڈاکہ ڈال لیا اور ان کے پاس بہانے جیسے واٹس ایپ سے آتے هیں ایسے ایسے شاندار کے دل تعریف پہ مجبور هوجائے اور آپ کا منہ کھلے کا کھلا ره جائے.
 اب ان بیوٹی پارلر اور شادیوں کی بندش کا ذکر کر کے آپکے دل کو اور کیا جلائیں بس کبھی کبھی هی تو خوش هونے اور دل کی سچی خوشی کا موقع ملتا تھا اور بنده چند گھنٹوں هی کے لیے اپنے حسن میں کھو جاتا تھا مگر اس نگوڑے وائرس نے وه بھی چھین لیا. ں .
 گزر  هی جائے گی یہ رت بھی حوصلہ رکھنا
 بول میری مچھلی کتنا پانی

Tuesday, March 24, 2020

بیگم سے ذرا بچ.کے، بیگم سے ذار بچ کے

گھر میں قید مظلومں کے نام
 وه لطیفہ آج کل بہت یاد آرها هےکہ جس میں ایک آدمی کہتا ہے "میری بیوی هر وقت لڑتی رهتی هے اور بچے سارا دن شور مچاتے زهتے هیں، اوپر سے میری ساس نے بھی میرے گھر ڈیره ڈال رکھا هے اور سارا وقت سر کھاتی رهتی هے اور تو اور میرے جوتے بھی تنگ هیں اور پاوں کو چبھتے هیں. دوست باقی مسئلوں کا تو کچھ نهیں هو سکتا مگر تم جوتے تو بدل سکتے هو. پہلا آدمی ساره دن جوتے تنگ کرتے هیں مگر جب شام کو میں جوتے اتارتا هوں تو بیان نہیں کر سکتا کتنا سکون ملتا هے. بس یهی سکون اب کچھ لوگوں کی ذندگی سے نکل گیا هے کہ پہلے تو کام کے بہانے بیوی بچوں سے جان چھوٹ جاتی تھی اور دن میں ایک آدھ کپ چائے پی کر دل خوش کر لیتے تھے اب تو اس لاک ڈاون نے یہ عیاشی بھی چھین لی ھے. اور بڑے بڑے پھنے خاں قسم کے لوگ گھروں میں بھیگی بلی بنے گھوم رہے هیں اور بیگم کی هر آہٹ پر آل تو جلال تو کا ورد کرتے نظر آتے هیں. ایسے هی لوگوں کے لیے هم نے یہ کالم صدقہ جاریہ سمجھ کر ترتیب دیا هے تو آئیے شروع
کرتے هیں

. سب سے ضروری چیز جو آپکو چاھیے وه ایک عدد آئینہ هے اور اگر آئینہ الگ تھلگ کمرے یا واش روم میں هو تو کیا هی بات هے. وه حضرات جن کی بیگمات یا بچے جاسوس قسم کے هیں یا آئینہ کی سہولت سے محروم لوگ موبائل کا سیلفی کیمره بھی استعمال کر سکتے هیں. آینے کے سامنے کھڑے هو جائیں اور مسکرانے کی کوشش کریں. لازمی نهیں هے کہ آپ پہلی بار میں هی کامیاب هو جائیں مگر کوشش جاری رکھیں، بلکل اسی طرح منہ کو تھوڑا سا اور کھولیں، اوهو اتنا بھی نھیں تھوڑا سا کم کریں ، هاں اتنا کافی هے اب مسکرانے کی کوشش کریں اگر آپ بھول چکے هیں کہ مسکراهٹ کیا هوتی هے تو اپنا کالج یونیورسٹی کا زمانہ یاد کریں یا گرلز کالج کے باهر کھڑے هونے کی رتیں دھیان میں لائیں.وه آئی مسکراہٹ، اب منہ کو ہلائے بغیر اس پوز کو یاد کر لیں ایسی شکل بنانے کو مسکرانا کہتے هیں

. خبردار مسکرانے کی کوشش میں اپنی شادی والے دنوں کو یاد کرنے
کی کوشش مت کریں کیونکہ اس کے نتیجے میں جو شکل بنے گی وه بیچارگی کہلاتی هے مسکراہٹ نہیں. اس ایکسرسائز میں کم سے کم ایک گھنٹہ صرف کریں

. اب آپ کو مسکراہٹ کی پریکٹس هو گئی هے تو آگے چلتے هیں. یہ انتائی اہم سٹپ هے یاد رکھیں اگر آپ نے یہ سٹپ اچھے طریقے سے نہ سیکھا تو اگلے دو هفتے آپ کے لیے بہت حطرناک هو سکتے هیں. تو آگے بڑھتے هیں
. مسکراہٹ جس کی هم مشق کر چکے هیں ہونٹوں پر سجا لیں، شاباش بلکل اس طرح اور پھر یہ الفاظ ادا کرنے کی کوشش کریں ""بیگم آج تم بہت خوبصورت لگ رهی هو"" مجھے معلوم هے بہت مشکل جملہ هے مگر آپکی زندگی کا دارومدار اسی جملے پر هے تو پھر دل مضبوط کریں اور مشک شروع کریں کم سے کم سو دفعہ یہ جملہ آینے کے سامنے دھرائیں اورساتھ میں مسکراہٹ کی بھی مشق جاری رکھیں
 . جلد بازی سے پرهیز کریں مجھے پتہ هے کہ آپکا دل مچل رها هےکہ بیگم کے اوپر یہ نسخہ آزمائیں مگر یاد رکھیں آپکی بیگم سارا دن ڈرامے دیکھتی رهتی هے اور اس کو ایکٹنگ کے بارے میں بہت علم هے. یہ نہ هو کہ جلد بازی میں آپکی ایکٹنگ پکڑی جائے اور حالات پہلے سے بھی خراب هو جائیں
 فلحال اتنا هی کافی هے اس سے ذیاده میں آپ لازمی غلطی کریں گے تو باقی پھر کبھی سہی. آپکے لیے دعا گو آپکا ایک همدرد.
 بول میری مچھلی کتنا پانی

Monday, March 23, 2020

خدا کے لیے احتیاط کریں

بچو اس وبا سے جب تک بچ سکتے هو
 هم بھی عجیب قوم هیں. سب لوگ فیس بک اور وٹس ایپ پر باهر نا نکلنے کی نصیحت کرتے هیں اور خود ھی لاک ڈاون کے دوران باهر نکل کر دیکھتے هیں کہ کیا بند هے اور کیا کھلا هے.
 وه ٹھیک هی کہتے هیں کہ هم دنیا سے نرالے هیں. ساری دنیا صرف وائرس کا مقابلہ کر رهی هے اور هم وائرس کے ساتھ ساتھ جہالت کا بھی سامنا هے .یہ جہالت نہیں تو کیا هے کہ حکومت آپ کے بچوں کو وائرس سے بچانے کے لیے سکول بند کر رهی هے اور آپ ان کو لے کر پارک میں گھوم رهے هیں کہ وائرس آئے گا تو هم واپس چلے جائیں گے. جیسے وائرس آپ کو نظر آجائے گا اور اس کے سر پہ سینگ دور سے دکھ جائیں گے.
  اور ان نوجوانوں کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں هے کیا. کچھ خدا کا خوف کرو گھروں میں ٹک کر بیٹھو.یہ کیا کہ موٹر سائیکل دبایا اور آواره گردی پہ نکل پڑھے. اگر کسی کو یہ غلط فہمی ھے کہ یہ وائرس جوان لوگوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تو وه اٹلی میں هلاک هونے والوں کی تفصیل پڑھ لے یا پھر لا هور کے مریضوں کے بارے میں تحقیق کر لے. سب کے سب جوان هیں. باقی ملکوں میں تو پھر وینٹی لیٹر اور دیگر سہولیات موجود هیں اور ذیاده تر لوگ بچ سکتے هیں.مگر همارے پاس ایسا کچھ بھی موجود نہیں اور اگر خدانخواسطہ کسی کا مرض بگڑھ گیا تو اس کا بچنا محال هو جائے گا
تو اپنے آپ پر اور اپنے گھر والوں پر رحم کریں اور گھروں نک محدود رهیں. اگرآپ  نے شہر کی بند دکانوں اور مرکیٹس کی ویڈیو اور تصاویر فیس بک پر نہ بھی چڑھائیں تو بھی کچھ فرق نہیں پڑے گا.
       بول میری مچھلی کتنا پانی

کدھر گئے میرا جسم میری مرضی والے

                              اب کدھر گئے وه لوگ
اسلام بھی کتنا خوبصورت دین ھے. اس میں هر فرد چاهے مرد هویا عورت اور وه فرد چاهے جس بھی حیثیت میں هو یعنی باپ ، بھائی ، شوهر یا ماں بیٹی، بیوی سب کے حقوق اور فرائض بیان کر دیے هیں اور معاشرے میں  آپس کے تعلق اور لین دین کو بھی بہت اچھے طریقے سے سمجھا دیا هے.
  مگر کچھ شرپسند خواتین، جو ڈالر کمانے کے لیے کچھ بھی کر سکتی هیں ، نے چند سالوں سے هماری خواتین کو بھٹکانے کا کام  شروع کیا  هوا هے اور میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے لگا کر اپنا الو سیدھا کر رهی تھیں
مگر  اس ملک کی بنیاد لا اله الا الله پر  رکھی گئی اور یہ ملک اسی کلمے پر قائم رهے گا. اب بہانہ تو وائرس بنا مگر اس مالک نے ان گستاخوں کو جو میرا جسم میری مرضی کہتے تھے  خوی سزا دی هے. وه جو سر پہ دوپٹہ بھی نہ لیتی تھیں آج سر منہ لپیٹ کر بیٹھی هیں اور وه جو سر بازارر رات گئے تک گھومتی تھیں اب اپنے گھروں میں نوکروں سے بھی پرده کر رهی هیں. واه مالک تیری شان  عظیم هے تو جو چاهے کر سکتا هے اور جس کو چاهے  اس کو اس دنیا میں هی مثال بنا سکتا هے.
  بول میری مچھلی کتنا پانی

Sunday, March 22, 2020

اس سادگی پہ مر نہ جائیں هم

                    اسلام اور سادگی
اسلام همیں انتہائی ساده طرز زندگی کی تعلیم دیتا ہے.اور هم سب بھی بچپن سے هی سادگی کی اهمیت پڑھتے رهے ھیں مگر اپنی زندگیوں میں سادگی اختیار کرنے کو هماره دل هی نہیں ماننتا. اب تو ماشاالله همارے وزیراعظم بھی حکومتی سطح پر سادگی کا پرچار کرنے لگے هیں.
عام طور پر جو چیز سب سے ذیاده دکھلاوے اور جعلی شانو شوکت کا مرکز هے .وه هے شادی . هم نے شادی کو  فضول رسومات سے اتنا مشکل بنا دیا هے کہ اب کسی رشتہ دار کی شادی میں شرکت بھی کسی امتحان سے کم نہیں کہ شادی والوں کے اخراجات سے ذیاده قریبی رشتہ داروں کے اخراجات هو جاتے هیں اور صرف ایک شادی میں شرکت آپ کے پورے مہینے کے بجٹ کو تہ و بالا کر دیتی هے.
وه سچ هی کہتے هیں کہ هر مصیبت میں کوئی نہ کوئی
اچھائی بھی هوتی هے. اب اس وائرس هی کو دیکھ لیں حالانکہ یہ عذاب الہی کی صورت نازل هوا اور بے شمار مسائل کا موجب هے مگر اسی بہانے مصنوئی شان و شوکت سے هماری جان تو چھوٹی. میرج هال بند هونے کے بعد ایک دو شادیوں میں شرکت کا اتفاق هوا. یقین مانیں دل خوش هو گیا. نہ کوئی فضول ناچ گانا، نہ کوئی دکھلاوے کی فضول خرچی. بس مہمان آتے جائیں، مبارک دیتے جائیں اور کھانا کھا کر اپنی راه لیں. میرا خیال هے کہ شادی والوں کا خرچہ صرف آدھا ره گیا هوگا.
 ویسے آپس کی بات هے وه سفید پوش حضرات جو اخراجات سے ڈر کے اپنے بچوں کی شادی نہیں کر رهے ان کے لیے سنہری موقع هے. اس سے پہلے کے میرج هال دوباره کھلیں اپنے بچوں کے ہاتھ پیلے کر لیں. بعد میں پھر مشکل کام هو جائے گا.
اگرچہ اثر هونے کے چانس کم هیں مگر پھر بھی کوشش تو کی جا ا سکتی هے. تو آئیے اس موقع سے فائده اٹھائیں اور کم سے کم شادی کے موقع کو سادگی سے انجام پذیر کریں اور اس کوشش میں صاحب حیثیت لوگ معاشرے کی  قیادت کر سکتے هیں کہ باقی لوگ تو پیسے والوں کی نقالی هی کرتے هیں. اپنی آنکھیں کھول کر اطراف کا جائزه لیں تھوڑه بہت جو آپ کو بدلا بدلا سا ماحول دکھتا هے اصل میں ایسا ماحول همیں پہلے سے بنانے کی تگودو کرنی هے. جس میں سادگی هو، خدا ترسی هو اور خوف خدا هو

بول میری مچھلی کتنا پانی

Friday, March 20, 2020

آئیے توبہ کرتے هیں


شائید آخری موقع






ایسا محسوس هوتا هے جیسے هم کوئی هارر فلم دیکھ رهے هیں کہ
جس میں لوگ ایک صبح اٹھتے هیں اوز سب کچھ بدل چکا هوتا هے اور هر طرف ویرانی هی ویرانی هوتی هے. زرا باهر جھانک کر دیکھ لیں بلکل ایسا هی منظر نظر آتا هے اور یہ خوف آهسته آهسته بڑھ رها هے اگر یقین نهیں تو عمران خان کے تازه بیانات ملاحظہ کر لیں تھوڑا اندازه آپ کو بھی هو جائے گا کہ حالات کدھر جا رهے هیں.
جب الله ناراض هوتا هے تو اپنی یاد اور عبادت کی توفیق چھین لیتا هے اور انسان کو احساس بھی نہیں هوتا.آج آپ دیکھ لیں مساجد بھی موجود هیں اور هم بھی ٹھیک ٹھاک هیں مگر جمعہ بہت کم لوگوں کو نصیب هوا. کبھی کسی نے سوچا تھا کہ مسلمان حکمران خود مساجد بند کریں گے. یہ اگر الله کی ناراضگی کی علامت نہیں تو کیا هے. کیا هم نے انفرادی اور اجتمائی طور پر اس بارے میں سوچا هے اور توبہ کی هے. سچ هے کہ توبہ کی توفیق بھی اسی کو ملتی هے جس کو الله چاهے. تو آئیے اس موقع کو غنیمت جانتے هیں اور مل کر کهتے هیں کہ اے الله هماری توبہ. تو همارے گناه بخش دے اور همیں معاف فرما .


ویسے آپس کی بات هے .فیس بک اور وٹس ایپ دیکھ کر تو نہیں لگتا اس
قوم کو توبہ کی توفیق ملے.هم لوگ شائید احتیاط تب شروع کریں گے جب بہت دیر هو جائے گی. وه سچ هی کہتے هیں کہ کسی کے فاقوں کا احساس نب هوتا هے جب خود بھوک لگی هو. تو هم بھی تب هی سنبھلیں گے جب وائرس هر طرف پھیل چکا ہوگا.
اب ناسمجھوں کو کیا سمجھانا، هم کچھ کام کی بات کر لیں. ابھی اس بیماری کی ابتدا هے الله هی جانتا هے کہ کب تک چلے گی.رمضان ابھی تھوڑا دور هے تو وه مخیر حضرات جو زکات اور صدقات رمضان میں کر تے هیں اس بار تھوڑا پہلے یہ نیکی کا کام کر لیں اور ابھی سے ضرورت مندوں کو راشن وغیره تقسیم کر دیں.هو سکتا هے کہ اسی کاوش کی وجہ سے آپ اور آپ کے اهلخانہ اس آفت سے محفوظ هو جائیں.
ورنہ ابھی تو هم صرف اجتمائی عبادت کے ثواب سے محروم هوئے هیں اگر اس نے ناراض هو کے هم سے انفرادی اور گھروں کے اندر عبادت کرنے کی آذادی بھی چھین لی تو هم کیا کر لیں گے.
بول میری مچھلی کتنا پانی
اگر پسند آۓ تو دوست احباب کو بھی لنک فارورڈ کریں

هم اور هماری حکومت کے حالات

              هم اور هماری حکومت کے حالات

چند هفتے پهلے تک دو طرح کے پاکستان تھے.ایک پاکستان وه جس میں هم سب عام لوگ رہتے بستے تھے اور اپنے بیوی بچوں اور والدین کے ساتھ خوش تھے. صبح سویرے هم امید سے بھرے کام کاج، نوکری، ڈسوٹی پر جاتے اور سرشام گھروں کو اپنے اهل و عیال کے پاس لوٹ آتے. اگرچہ روکھی سوکھی کھاتے مگر اطمینان اور سکون تو همیں حاصل تھا اور اکثریت بس گزارا کر رهی تھی، جینا تو شائید یہ بھی نہیں تھا . 



 اور ایک پاکستان شام کو همارے ٹی وی پر آ دھمکتا تھا جس میں کرپشن، نااهلی، نیب،آٹا چور، چینی چور،اور میراجسم میری مرضی والی مخلوق انکلتی تھی اور نہ چاهتے هوے بھی همیں ان کے روز روز کے ڈرامے بھگتنے پڑتے تھے.

 اب مگر یہ هو گیا هے کہ هم سے وه دونوں پاکستان چھن گئے هیں اور اب هم ایک نئے طرح کے ملک میں جی رهے هیں. جس میں ڈر هے خوف هے بے چینی هے اور کسی کو کچھ پتا نهیں هے سب ٹامک ٹوئیاں مار رهے هیں. مجھے یہ کہنے میں عار نهیں کہ میں اسی چند دن پہلے والے پاکستان میں رهنا چاہوں گا جدھر ماروی کو خلیل ارحمن ذلیل کر رها تھا. ادھر مزدور کام پر تو جا سکتا تھا. اور هم ایک دوسرے سے اتنے خوفزده تو نہیں تھے 



 آپ نے بھی شائید صدرمملکت کا نادر مشوره سنا هوگا کہ گرم پانی پئیں اور وائرس کو ماریں. پنجاب کی وزیر صحت صاحبہ کا فرمان بھی ملاحظہ کیا هو گا کہ بروفن سے وائرس کا علاج ممکن هے. ماشاالله دونوں هی ڈاکٹر بھی ہیں. ان بیانات سے بھی ثابت هوتا هے کہ حکومت بھی گوگل سرچ اور واٹس ایپ میسج پے گزاره کر رهی هے.اور اگر یہی حال باقی ڈاکٹر حضرات کا بھی هوا تو پھر عوام کا الله هی حافظ هے. 

چلیے یہ تو پاکستان میں روٹین کے معاملات هیں. اور ایلیٹ کلاس اور گورنمنٹ نے ایسے هی رہنا هے. عام آدمی جیے یا مرے.

برسبیل تزکره حکومت کا ساره زور اس وقت بھی گنتی کے چند بڑے شہروں تک ہے حالانکہ آبادی کی اکثریت دیہات یا چھوٹے شہروں میں رہتی هے. اگر آپ سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے یا کشمیر کے کسی چھوٹے شہر یا اندرونی علاقے میں رہتے هیں تو اپنے علاقے کے هسپتال میں جا کر عملے سے حفاظتی سامان ماسک وغیره کے بارے میں پوچھ لیں آپ کو خود انداذه هو جائے گا کے آپ کی اور آپ کے علاقے کی کتنی اهمیت هے اور حکومتی کارکردگی کیا هے. 

 اب آتے هیں اصل بات کی طرف. اس خوفزده ماحول میں هم کیا کریں.سب سے پہلےاور سب سے لازمی بات اگر آپ شدید بیمار نہیں هیں تو هسپتال سے جتنا هو سکے دور رهیں اور خصوصا چھوٹے بچوں کو تو ہر گز هسپتال مت لے کر جائیں. عام فہم اور سیدھی بات هے اور کسی جگہ کرونا کا مریض هو یا نہ هو هسپتال میں تو لازمی هو گا. اس لیے اپنی سیفٹی کیجیے اور هسپتال سے دور رهیں. 

دوسری بات. مانا کہ حالات خراب هیں اور کافی ڈر بھی هے مگر اس سب کے باوجود کوشش کریں کہ همسائے اور رشتہ داروں کی خبرگیری کریں اور خصوصا ان کی جو غریب اور نادار هیں اور ان حالات میں ان کے لیے راشن اور دیگرضروریات کا بندوبست جتنا هو سکے کریں. شائید یهی نیکی آپ کی نجات کا وسئیلہ هو جائے اور عمر بھر کے گناه معاف ہو جائیں.

 اور سب سے آخر میں یہ عرض هے کہ مجھے علم هے آج کل آپ کے پاس کرنے کو کچھ نیں هے تو خدارا الٹی سیدھی وڈیوز اور خوف پھیلانے والی غلط اطلاعات اور نیم حکیم علاج شئیر کرنے اور فارورڈ کرنے سے پرهیز کریں تاکہ یہ جو خوف کا جو ماحول بن چکا هے اس میں تھوڑی کمی هو سکے 

 آخری بات ابھی جاری هے. آپ یہ نہ سمجھیں کہ آخری بات کے بعد بھی بس نہیں کر رها. تو میں کہ رها تھا کہ ان دنوں میں کسی ایک دن جب آپ فارغ هوں تو یوں کریں کہ زیاده دیر نهیں صرف آدھا گھنٹہ موبائل اور ٹی وی بند کر دیں اور اپنے بیوی بچوں اور والدین کے ساتھ گپ شپ لگا ئیں ٹائم گزاریں. مجھے علم هے کہ آپ موبائل اور ٹی وی دیکھتے هی اس لیے هیں کہ بیگم کی چح چح اور بچوں کے شور شرابے سے بچنے کے لیے هیں مگر اب اس کا کیا کریں کہ آپ کا باهر آنا جانا بند هوگیا هے.تو صبر کریں اور اگر هو سکے تو کچھ وقت نکال کر توبہ استغفار کرلیں کیا پتہ نہیں پھر موقع ملے یا نہ ملے.


 بول میری مچھلی کتنا پانی