وه لطیفہ آج کل بہت یاد آرها هےکہ جس میں ایک آدمی کہتا ہے "میری بیوی هر وقت لڑتی رهتی هے اور بچے سارا دن شور مچاتے زهتے هیں، اوپر سے میری ساس نے بھی میرے گھر ڈیره ڈال رکھا هے اور سارا وقت سر کھاتی رهتی هے اور تو اور میرے جوتے بھی تنگ هیں اور پاوں کو چبھتے هیں. دوست باقی مسئلوں کا تو کچھ نهیں هو سکتا مگر تم جوتے تو بدل سکتے هو. پہلا آدمی ساره دن جوتے تنگ کرتے هیں مگر جب شام کو میں جوتے اتارتا هوں تو بیان نہیں کر سکتا کتنا سکون ملتا هے.
بس یهی سکون اب کچھ لوگوں کی ذندگی سے نکل گیا هے کہ پہلے تو کام کے بہانے بیوی بچوں سے جان چھوٹ جاتی تھی اور دن میں ایک آدھ کپ چائے پی کر دل خوش کر لیتے تھے اب تو اس لاک ڈاون نے یہ عیاشی بھی چھین لی ھے. اور بڑے بڑے پھنے خاں قسم کے لوگ گھروں میں بھیگی بلی بنے گھوم رہے هیں اور بیگم کی هر آہٹ پر آل تو جلال تو کا ورد کرتے نظر آتے هیں.
ایسے هی لوگوں کے لیے هم نے یہ کالم صدقہ جاریہ سمجھ کر ترتیب دیا هے تو آئیے شروع کرتے هیں
. سب سے ضروری چیز جو آپکو چاھیے وه ایک عدد آئینہ هے اور اگر آئینہ الگ تھلگ کمرے یا واش روم میں هو تو کیا هی بات هے. وه حضرات جن کی بیگمات یا بچے جاسوس قسم کے هیں یا آئینہ کی سہولت سے محروم لوگ موبائل کا سیلفی کیمره بھی استعمال کر سکتے هیں. آینے کے سامنے کھڑے هو جائیں اور مسکرانے کی کوشش کریں. لازمی نهیں هے کہ آپ پہلی بار میں هی کامیاب هو جائیں مگر کوشش جاری رکھیں، بلکل اسی طرح منہ کو تھوڑا سا اور کھولیں، اوهو اتنا بھی نھیں تھوڑا سا کم کریں ، هاں اتنا کافی هے اب مسکرانے کی کوشش کریں اگر آپ بھول چکے هیں کہ مسکراهٹ کیا هوتی هے تو اپنا کالج یونیورسٹی کا زمانہ یاد کریں یا گرلز کالج کے باهر کھڑے هونے کی رتیں دھیان میں لائیں.وه آئی مسکراہٹ، اب منہ کو ہلائے بغیر اس پوز کو یاد کر لیں ایسی شکل بنانے کو مسکرانا کہتے هیں
. خبردار مسکرانے کی کوشش میں اپنی شادی والے دنوں کو یاد کرنے
کی کوشش مت کریں کیونکہ اس کے نتیجے میں جو شکل بنے گی وه بیچارگی کہلاتی هے مسکراہٹ نہیں. اس ایکسرسائز میں کم سے کم ایک گھنٹہ صرف کریں
. اب آپ کو مسکراہٹ کی پریکٹس هو گئی هے تو آگے چلتے هیں. یہ انتائی اہم سٹپ هے یاد رکھیں اگر آپ نے یہ سٹپ اچھے طریقے سے نہ سیکھا تو اگلے دو هفتے آپ کے لیے بہت حطرناک هو سکتے هیں. تو آگے بڑھتے هیں
. مسکراہٹ جس کی هم مشق کر چکے هیں ہونٹوں پر سجا لیں، شاباش بلکل اس طرح اور پھر یہ الفاظ ادا کرنے کی کوشش کریں ""بیگم آج تم بہت خوبصورت لگ رهی هو"" مجھے معلوم هے بہت مشکل جملہ هے مگر آپکی زندگی کا دارومدار اسی جملے پر هے تو پھر دل مضبوط کریں اور مشک شروع کریں کم سے کم سو دفعہ یہ جملہ آینے کے سامنے دھرائیں اورساتھ میں مسکراہٹ کی بھی مشق جاری رکھیں
. جلد بازی سے پرهیز کریں مجھے پتہ هے کہ آپکا دل مچل رها هےکہ بیگم کے اوپر یہ نسخہ آزمائیں مگر یاد رکھیں آپکی بیگم سارا دن ڈرامے دیکھتی رهتی هے اور اس کو ایکٹنگ کے بارے میں بہت علم هے. یہ نہ هو کہ جلد بازی میں آپکی ایکٹنگ پکڑی جائے اور حالات پہلے سے بھی خراب هو جائیں
فلحال اتنا هی کافی هے اس سے ذیاده میں آپ لازمی غلطی کریں گے تو باقی پھر کبھی سہی. آپکے لیے دعا گو آپکا ایک همدرد.
بول میری مچھلی کتنا پانی
