دل کے ارماں
ایک تو بندے کو پولیس میں نہیں هونا چاهیے کہ اچھا خاصا بنده پولیس میں جاتے هی شکی هو جاتا هے اور خوامخواه اپنے بیوی بچوں کی بات بے بات تفشیش شروع کر دیتا هے .ابھی چند دن پہلے هی ایک پولیس والا سر پہ زخم لیے آیا پوچھا تو بولا کیا کریں سارا دن لوگوں سے کاغذات مانگ مانگ کر عادت هو گئی هے بس سونے کے لیے لیٹا تھا کہ بیگم کمرے میں آگئی اور قسمت کی خرابی کہ وه ""میں لونگ تے تو لاچی "" گا رهی تھی بس کچھ رومنٹک کہنے کا سوچ هی رها تھا کہ منہ سے نکلا "او ہیلو کدھر ، کاغذات چیک کراو پہلے" بس پھر کیا تھا نتیجہ آپ کے سامنے هے اور تو اور اب میں سوتا بھی برآمدے میں هوں، بس جی کسی کو پولیس میں جانے کی بددعا بھی نہیں دینی چاہیے.
کچھ لوگوں کو اعتراض هے کہ هم لوگوں کو مرغا بناتے هیں اور پھینٹی لگاتے هیں.اب ظاھر هے کچھ لوگوں کو بینڈ کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا جاتا هے اور کچھ لوگوں کو مرغے بنا کر گارڈ آف آنر یعنی سلامی لیتے هیں تو بس یہ عام شہری همیں یعنی پولیس کو هماری خدمات پر سلامی پیش کرتے هیں اور پولیس سے عوام اور حصوصا نوجوانوں کی محبت کا اندازه اس بات سے لگایا جا سکتا هے کہ جب سے لاک ڈاون شروع هوا هے لوگ بلاناغہ روزانہ همیں "سلامی" پیش کرتے هیں اور خوشی خوشی مرغے بننے کے لیے گھروں سے نکلتے هیں.
ایک تو پاکستان میں ھر مسئلے کا حل ناکہ لگانا هی سمجھ لیا گیا هے. کوئی وی آی پی آ جائے تو ناکہ، کوئی واردات هو تو ناکہ اور تو اور اب بیماری پھیلے تو بھی ناکہ، هے کوئی لاجک اس میں، یعنی جب اور کچھ نہ هو سکے تو ناکہ تو هی سہی لوگ خوار هونگے تو انهیں لگے گا کہ حکومت کچھ نہ کچھ تو کر رهی هے.
ایک تو حکومت کی سمجھ نہیں آتی ، جب آپ کو معلوم هے کہ اس ملک کی آبادی پہلے هی ذیاده هے تو آپ خود سوچیں ان حالات میں لاک ڈاون بنتا هے. اگر کرنا هی تھا تو لوگوں کو کام پر لگائے رکھتے ، یوں گھروں میں بند هوکے تو اس ملک کی آبادی ایک سال میں هی بائیس سے چوالیس کروڑ کرنی هے کیا. حکومت کو کوئی آئیڈیا نہیں، ساری قوم گھروں میں اور پولیس ناکوں پہ، پھر کہیں گے کہ فلاں کے گھر بھی بچہ هوگیا تم چیک اپ کروالو، ارے یار ناکے ختم هوں تو کاکوں کا سوچیں. بس پولیس والوں کے غم کوئی نہیں جانتا.جتنی دکھی شاعری پاکستان میں آپکو نظر آتی هے آدھی تو پولیس والوں کی هے اور جتنے دکھی گانے ہٹ هوتے هیں وه بھی هم پولیس والوں کی وجہ سے هوتے هیں.
ایک درخواست هے کہ یہ گفتگو آف دی ریکارڈ رهے تو هی بہتر هے ورنہ افسروں کو خبر هوگئی تو میں تو گیا پھر ناکے پر.
بول میری مچھلی کتنا پانی


