Wednesday, April 22, 2020

ذائقہ هیں جی!


              ہاتھ کا ذائقہ
ویسے بات تو ٹھیک هی هے کہ جو دائقہ مرد کے ہاتھ میں هے وه 
کسی کے ہاتھ میں نہیں.کیا!آپ کی اماں جیسا کوئی نہیں پکا سکتا؟ اوهو، هم کوئی لوبیہ چاول کی بات نہیں کررہے هم انٹرنیشنل قسم کے کھانوں کی بات کر رهے  هیں. آپ کو پتا هے تمام هوٹلوں میں مرد هی کھانا پکاتے  هیں،پھر وہی بات، ارے هم آپکی گلی کے نکڑ والے "ماجھے دے هوٹل" کی بات نہیں کررہے هم تو فائف سٹار یعنی پانچھ ستاروں والے هوٹل کی بات کر رہے هیں.(اب آپ همارے جان پہچان والے هوگئے هیں تو اپنا سٹینڈرڈ تھوڑا بدلیں)

ہاں تو هم کہہ رهے تھے کے تمام اچھے  ہوٹلوں  میں مرد هی شیف هوتے هیں کبھی آپ نے کسی شیفنی (عورت شیف) کے بارے میں سنا هے.بالکل نہیں.اور تو اور مصالحه ٹی وی میں بھی (جو آج کل بیگم جان بوحھ کر همیں دکھانے کے لیے لگاتی هیں، کیوں، ابھی دیکھیں، هر ایک سے بدلہ لینے کا اپنا طریقہ هوتا هے. بقول بیگم جو شہد سے مر جائے اس کے لیے زہر کی کیا ضرورت! اس لاک ڈاون نے بھی اس کے دماغ کی بتی جلا دی هے اور وه بجائے هم سے لڑنے اور بحث مباحثہ کرنے کے، خاموشی کے ساتھ دال پکا کے سامنے رکھ دیتی هے اور اوپر سے مصالحه ٹی وی لگا دیتی هے جس میں ہر وقت چکن، برگر، پیزا اور نہایت لذیذ ڈشیں بن رهی هوتی هیں. اب آپ بتائیں کہ سامنے هو دال اور ٹی وی پہ کباب، اس سے بڑا ظلم کیا هوگا. 

اسے کہتے بغیر گولی چلائے جنگ جیت لینا. یعنی یہ سب کچھ کر کے اور پھر میسنے بن کر کہنا'آپ کھانا کھاتے هوئے کتنے اچھے لگتے هیں دل کرتا هے دیکھتی رهوں.جبکہ دل میں خوشی سے پھولے نہ سمانا)(سوری میں ذرا دور نکل گیا) تو مصالحه ٹی وی میں بھی مرد هی شیف  هوتے هیں.اور کیا زبردست ڈشیں پکاتے هیں جیسے قورمه، بریانی، پائے، پیزا، کباب، منہ میں پانی آیا، هے نا ،همارے ساتھ بھی ایسا هی هوتا هے.

یہ مت سمجھیے گا کہ یہ باتیں آپ کو سنا رهے هیں، نا بالکل نہیں، یہ تو هم اپنے آپ سے کچن میں کھڑے  هو کر بات کر رهے تھے. اب شریف آدمی اور کیا کر سکتا هے. بیگم کی مار کھانے سے بہتر هے کہ آلو کے چپس هی بنا کر کھا لیں. اب اگر شیف اتنی لذیذ ڈشیں بنا سکتے هیں تو هم بھی چپس بنانے کی کوشش تو کر سکتے هیں.(منصف کے خیالات آلو چھیلتے هوئے. جبکہ بیگم اپنے کمرے میں  بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ لاک ڈاون انجوائے کرتے هوئے). مختاریا گل ود گئی اے. گورنمنٹ دسدی نہیں پئی.
بول میری مچھلی کتنا پانی

Monday, April 13, 2020

پاکستانی بچپن اور سکول


مجھے نہیں پتہ آپ کا بچپن کیسا گزرا لیکن اگر آپ پاکستانی هیں اور کبھی مرغے نہیں بنے تو یقین جانئے آپ ایک بہت نایاب تجربے سے محروم رهے هیں. مرغا بن کر انسان کا چیزوں کو دیکھنے  کا نظریہ هی بدل جاتا هے. همارے ایک دوست اپنے بچپن کا واقعہ سناتے هیں کہ ایک دن کلاس میں استاد ذره لیٹ هوگئے اور اس موقع سے فائده اٹھاتے  هوئے تمام کلاس نے گانے کی فرمائش کر دی اور هم بھی جذبات میں آکر اپنے ڈیسک پر کھڑے هو کر نورجہاں کا اس زمانے کا مشہور گانا "سہیلیے نی مینوں پیار پیار هوگیا" گانا شروع کر دیا ابھی باقی کلاس نے واه واه شروع هی کی تھی کہ استاد صاحب آموجود هوئے مگر تھے وه فن کے بہت بڑے قدردان تو انہوں نے کلاس کے باقی ٹائم میں میرا گانا سننے کا فیصلہ کیا. اب صورتحال یہ هوئی کہ هم استاد کے ٹیبل پر مرغے بنے "سہیلیے نی مینوں پیار پیار هوگیا"گا رهے تھے اور باقی ساری کلاس اس ٹیبل کے اردگرد مرغا بنی "واه واه" کر رهی تھی اور استاد صاحب ڈنڈه اٹھائے اس" کونسرٹ" کا جائزه لے رهے تھے اور جونہی داد میں کوئی کمی محسوس کرتے اپنی چھڑی سے فورأ درستگی فرماتے اور واه واه کے ساتھ ایک آدھ  آئی اور سی سی بھی شامل هو جاتی. کیا شاندار یادیں هیں نصیب والوں کو اتنا رنگین بچپن ملتا هے.
ایک همارے کلاس فیلو هوا کرتے تھے. جونہی انگلش کی کلاس شروع هوتی وه اپنے بنچ پر کھڑے هوجاتے. موصوف کا فرمانا تھا کہ بے شک کبھی سبق یاد نہیں کیا مگر عزت نفس بھی کوئی چیز هوتی هے.لازمی هے کہ بنده بے عزتی بھی کروائے. اس لیے استاد کے کچھ کہنے سے پہلے هی اپنی جگہ پر کھڑے هو جاتے هیں. استاد نے بھی یہی سزا دینی هے مگر ساتھ میں باتیں بھی سنانی هیں. جو مجھے گواره نہیں. کیا شاندار سوچ هے.
لیکن ان سب سے بڑی سزا"بریک بند" هو جانا هوتی هے کیونکہ اکثر طالبعلم سکول جاتے ہی اس لیے هیں کہ بریک میں کینٹین سے سموسے برگر کھائیں گے اور اگر کسی وجہ سے یہ بھی بند هوجائے تو سمجھو کہ پورا دن ضائع هو گیا.
آئن سٹائن نے تو اپنا نظریہ اضافت بہت تحقیق کے بعد ثابت کیا، مگر همارے سکول کے طالبعلم بغیر کسی ڈگری کے بہت بار عملی طور پر گزر چکے هیں. نہیں سمجھے، اچها فرض کریں آپ کلاس روم میں بیٹھے هیں اور چھٹی هونے میں دس منٹ رہتے هیں.اب ان دس منٹ کے گزرنے کا انحصار اس بات پر هے کہ پیریڈ کس سبجیکٹ کا هے اور ٹیچر کیسا هے. ایک عملی مشق کرتے هیں. آپ آنکھیں بند کرکے سوچیں کہ آپ کلاس میں تیسری لائن میں بیٹھے هیں اور استاد انگلش یا اسلامیات یا کچھ بھی جو آپ کو مشکل لگتا هے اس کا سبق سن رہا هے اورآپ کو سبق بالکل نہیں آتا. استاد کا پاره بھی آج آسمان سے باتیں کر رہا هے اور جس جس کو سبق نہیں آرہا اس کے چہرے کی سرخی میں استاد اضافہ کرتا جارہا هے. اب آپ گھڑی پر نظر رکھ کر بتائیں کہ یہ دس منٹ کتنی دیر میں گزریں گے اور وقت کی رفتار یکایک کم کیوں هوگئی هے. ایک اور بات عرض کرتا چلوں کہ سچی خوشی اگر آپ نے محسوس کرنی هو تو آنکھیں ابھی بند هی رکھیں اور اپنے ساتھ بیٹھے طالبعلم کوسبق سناتا محسوس کریں اور استاد اس کی درگت بنا کر ابھی آپ کو اٹھنے کا اشاره کر ھی رہا هے کہ چھٹی کی گھنٹی بج اٹھتی هے اور آپ سچے دل سے الله کا شکر ادا کرتے هیں اور سچی خوشی کو محسوس کرتے هیں. اب بتائیں ایسی خوشی دندگی میں دوباره کبھی  مل سکتی هے. تو پھر تو کہنا بنتا  هے کہ تھینک یو پاکستان.

Wednesday, April 8, 2020

انہونی هو بھی سکتی هے


وه آپ نے سنا تو هوگا کہ تنگ آمد بجنگ آمد تو ان حالات میں هم اس میں تھوڑی سی ترمیم کرتے هیں کہ تنگ آمد بہ گنج آمد،ویسے تو آپ شائید سمجھ هی گئے هونگے مگر پھر بھی عرض هے کہ یہ هم حکومت کو دھمکی دے رهے هیں کہ هم سمیت بے شمار لوگ اب آہستہ آہستہ اپنی زلفوں کے ہاتھوں تنگ آرہے هیں اور اگر حکومت نے جلد هی نائی حضرات(سوری باربر صاحبان) کو دکان کھولنے کی اجازت نہ دی تو هم آخری خربے کے طور پر ٹنڈ کروانے پر مجبور هوجائیں گے اور هماری ٹنڈ سے جو بھی مسائل پیدا هونگے اس کی ذمہ داری صرف اور صرف عمران خان پر هوگی اور یقین مانیں اگر عمران خان نے همیں  ٹنڈ شده دیکھ لیا تو یقینا وه "سچی توبہ" سے مستفید هونگے اور شائید ایک ہفتہ سو نہ سکیں. ہنسیے مت، یہ کوئی ہنسنے کی بات نہیں هے هم سیریس هیں.

اکثریت کی طرح هماری ٹنڈ سے ان بن بچپن سے هی چل رہی هے. همیں آج بھی یاد هے کہ بچپن میں ابھی هم ٹنڈ کروا کر دکان سے گھر کی جانب چلے هی تھے کہ کسی دل جلے نے پھبتی کسی " بے شک خرچہ هوگیا مگر ٹنڈ بڑی مزیدار نکلی هے" یقین کریں آج تک اس بات پر غصہ ختم نہیں هوا اور اگر وه شخص همیں آج بھی مل جائے تو هم زبرستی پکڑ کے اس کی ٹنڈ کر دیں اور اسی کا فقره اس کے منہ پر ماریں(دیکھیں اس پر مسکرانے کی ضرورت نہیں یہ نازک معاملہ هے.)
ویسے اگر سوچیں کہ کوئی سائنسدان کرونا سے بچاو کا حل ٹنڈ بتائے اور حکومت ہر بندے کی ٹنڈ کردے تو کیا هی سین هو، لوگوں کو گھر والے پہچاننے سے انکار کر دیں. بیویاں میکے بھاگ جائیں اور بچے تو چپ هی نہ کریں رو کر آسمان سر پہ اٹھالیں. حکومت کو لوگوں کے نئے شناختی کارڈ بنوانے پڑ جائیں، ظاہر هے پرانے سے تو اب شکل کیا گنج بھی نہیں ملتی. اور وزیراعظم یوں قوم سے خطاب کرے میرے عزیز گنج وطنو!. اور بازار میں کسی کی لڑائی کروانے کا سب سے آسان طریقه یہ هو کہ بنده کسی بھی گلی میں زور سے بول دے "گنجا ای اوئے" پھر دیکھیں لوگ کیسے ایک ایک دوسرے کے سر (سوری گنج) پھاڑتے هیں.

مرد لوگوں تک پھر بھی خیر هے مگر خواتیں  کو اگر کرونا سے بچنے کے لیے ٹنڈ کروانی پڑ جائے تو کیا هو. اکثر خواتین تو ٹنڈ کے خوف سے بے هوش هو جائیں. آپ کی بیگم یا محبوبہ ایک دن یک دم سے گنج لے کر سامنے آجائے تو آپ اپنی گنج تو بھول هی جائیں اور "امی بچاو" کہتے هوئے گلیوں میں نکل جائیں.ویسے تو یہ مذاق کی بات هے مگر مجھے یقین هے کہ یہ کالم پڑھ کز آپ کم سے کم ایک بار ضرور آئینے کے سامنے کھڑے هو کر سوچیں گے کہ میں گنج کے ساتھ کیسا/کیسی نظر آوں گا/گی. کیوں هوا ایسا کہ نہیں.
بول میری مچھلی کتنا پانی  

Monday, April 6, 2020

چھٹی حس، هیں جی


آپنے وه ٹی وی ایڈ تو دیکھا هوگا "میری ننھی پری نئے گھر کو چلی". تو.اکثر لڑکیاں اپنے آپ کو ننھی پری هی سمجھتی هیں.اب چاھے اس 'ننھی 'پری کا وزن 2من هو یا اس کے چار بچے هوں رہنا اس نے ننھی پری هی هے. یہ بات اب ان کے شوھروں کو کون بتائے جو بیچارے غلط فہمی میں ان سے کام کہتے هیں اور خوامخواه مار کھاتے هیں.
ایک تو نمره احمد کے ناولوں نے ان لڑکیوں کا دماغ خراب کیا هے جو تھوڑی کسر رہتی تھی وه ٹی وی ڈراموں میں پوری هوگئی.یہ بڑے بڑے گھر، نوکر چاکر، پراڈو اور پجارو گاڑیاں.بنده پوچھے عام لوگوں پر کوئی ڈرامہ نہیں بن سکتا(حالانکہ سب سے زیاده ڈرامے هوتے هی عام لوگوں کے گھروں میں هیں). اور یہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر لڑکیاں اپنے لیے شہزاده ڈھونڈتی هیں

. اب ان کو کون بتائے کہ همارے شہزادے تو پرانی موٹرسائکلوں میں سو روپے سے ذیاده پٹرول نہیں ڈالتے اور پراڈو یا تو سمگلر لوگوں کے پاس هوتی هے یا پھر سیاستدانوں کے پاس، اور دونوں کی کمائی کا کچھ پتا نہیں هوتا کے مال کس کا هے اور کدھر سے  آیا.
اور قوم کا سرمایه یہ نوجوان اپنی محبوبہ کی اگلی فرمائش پوری کرنے کے لیے پتا نہیں کدھر کدھر سے پیسہ پیسہ جوڑ کے چند سو روپیہ اکٹھا  کرتے هیں. هے کسی کو احساس
.
اگر کبھی کسی دفتر میں بیٹھا کلرک آپ سے چائے پانی طلب کرے تو غصہ کرنے کی بجائے یہ سوچیں کہ اس کی بھی ایک عدد یا ذیاده بیگم هوگی اور اس کو بھی کوئی میسج آیا هوگا کہ "کھاڈی" میں سیل لگی هے اور اس بیچارے نے آپ جیسے کسی کرم فرما(مرغے)کے آنے کی دعا کی هوگی. اور یہ تو آپ جانتے هی هونگے کہ مظلوم کی دعا رد نہیں هوتی. تو برا نہ منائیں اور اس کی بیگم کی شاپنگ میں حصہ ڈال کر مظلوم کی دعائیں لیں.
ویسے ایک بات هے خواتین کی چھٹی حس بہت تیز هوتی هے. یقین نہیں هے. میں سمجھاتا هوں آپ نے کبھی غور کیا هے کہ جونہی آپ کام کاج سے فارغ هوتے هیں اور گھر جانے کا سوچ هی رهے هوتے هیں کہ بیگم آپ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون کر لیتی هیں اور باتوں هی باتوں میں ایک عدد لسٹ بھی سنا دیتی هیں. جو عموما انڈے ڈبل روٹی وغیره هوتی هے. سوچیں سوچیں آج کل آپ کے پاس ٹائم هے. جی بالکل میں نے ٹھیک کہا نا. اور آج کل جب آپ اور بچے سبھی گھر میں هیں تو ہر دوچار دن کے بعد  بیگم کو چکر یا سر درد کی شکایت هو جاتی هے .هے کہ نہیں. حصوصا جب شام کو چائے بنانے کا وقت هو ،جی یہ ایک اشاره هے کہ اب مجھے کسی کام کا نہیں کہنا ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود هوگے.(مگر اب اتنا سمجھدار کون هو جو اشارے سمجھے، بس پھر حادثات رونما هو تے هیں)
شاعر نے اسی صورتحال کے بارے کہا هے، وقت کرتا هے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں هوتا، اوہو ایک تو آپ کو.بھی ہر بات سمجھانی پڑتی هے. وقت کرتا هے پرورش برسوں سے مراد آپ کی بیگم هیں ان کو اس عہدے پر فائز هونے میں برسوں لگے اور حادثہ ایک دم نہیں هوتا بہت گہرا مصرع هے ویسے تو اس کی تفصیل کے لیے پوری کتاب بھی لکھی جاسکتی هے مگر آپ کے لیے مختصرا عرض هے کہ پہلا مصرع بیگم کے بارے میں هے اور دوسره آپ کے بارے  میں ، آپ کو وقت نے بہت مہلت دی مگر آپ 'حادثے' سے بچ نہ سکے اور بیگم آپ کی زندگی میں وارد هوئیں تو یہ پہلا حادثہ تھا یعنی دوسرے لفظوں میں حادثات  کی شروعات تھی اور چھوٹے موٹے حادثات کو دل پر نہیں لینا بلکہ مردانہ وار برداشت کرنا هے.
بات کچھ دور نکل گئی بس مظلوم لوگوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں هوتا اور قلم ان کی دادرسی کی طرف جا نکلتا هے.

خواتیں کی چھٹی حس کے کمالات دیکھنے هوں تو اپنی جیب میں چند کڑکتے نوٹ رکھ کے دیکھیں. جیسے فلموں میں جاسوس چھوٹی سی چپ لگا کر دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے هیں. ایسے هی آپ کی جیب میں ایک خاص چپ هوتی هے اگر پیسے جیب میں ادھر بیگم الرٹ اور اگر آپ کے سامنے آپ کی جیب کی تلاشی نہیں هوتی(واه جی واه آپ چند خوش نصیبوں میں هیں) تو یقین ماننیں جونہی آپ نے کپڑے بدلے تمام جیبوں کی سکین هو جائے گی اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پیسے غائب یعنی سرکار کے خزانے میں.
اب چونکہ لاک ڈاون هے اس لیے هم سسرالی رشتہ داروں کا ذکر نہیں کرتے کیونکہ همیں اپنی خواتین قارئین کا خیال هے.(بے فکر رهیں آپکی نندیں اب کافی دن نہیں آسکتیں)
جن خواتین کی آنکھوں میں ابھی خواب باقی هیں(مطلب ابھی ان کی شادی نہیں هوئی)ان سے گزارش هے ڈرامے ضرور دیکھیں ساتھ میں کبھی کبھار هماره کالم بھی پڑھ لیا کریں اصلی اور خوابوں کی دنیا کا فرق تھوڑا سمجھ آ جائے گا باقی آپ کی چھٹی حس تو پھر هے هی.
 بول میری مچھلی کتنا پانی

کرونا کے سبق


سب سے پہلے تو معذرت کہ کرونا کے حوالے سے تھوڑی مصروفیت رہی جس کی وجہ سے کچھ لکھ نہ سکے. اس وقت میں کچھ چیزیوں کو نوٹ کیا جو آپ کی نظر کرتے هیں.
کرونا وائرس نے یہ تو واضح کردیا کہ انسان کے لیے سب سے قیمتی اثاثہ اس کی جان هے.اس جان سے کہیں آپ وه "جان" نہ سمجھ لیں، وه"جان"  تو اور بھی مل جاتی هے مگر یہ نہیں.تو ہر کسی کو چاہے امیر ،غریب ، بوڑھا، جوان سب کو اپنی جان عزیز هےاور اس کے لیے هم کوئی بھی قربانی دے سکتے هیں.

اس کے بعد بھوک کا نمبر آتا هے اور صرف اس مقصد کے لیے تمام تگ و دو هے باقی سب چیزیں بعد میں هیں، جب پیٹ بھرا هے تو سارے کام هو سکتے هیں ورنہ پیٹ کا نمبر پہلا هے. آپ نے بھی پڑھا هو گا کے دمشق میں ایک بار اتنا قحط پڑا کے لوگ عشق کرنا بھول گئے. ادھر تو ابھی ایک ہفتہ هوا هے لاک ڈاون میں لوگ ابھی سے اپنے محبوب سے ڈر رهے هیں .الله نہ کرے کہ حالات مزید خراب هوئے تو محبوب کا اتہ پتہ سب فارغ سمجھیں.


اگر آپ کو ضرورت اور خواہش میں کبھی فرق محسوس نہیں هوا تو ایک چکر بازار کا لگالیں آپ کو اندازه هو جائے گا. جو کاروبار چل رهے هیں وه ضروریات زندگی کا حصہ هیں. باقی تقریبا سب خواہشات کو پروان چڑھانے اور پورا کرنے کے لیے هیں.
ایک بات جو میں نے مظفرآیاد والے زلزلہ کے بعد نوٹ کی وه اب بھی نظر آئی کہ ایسے لوگ کم هیں جن کو توبہ نصیب هوتی هے (سچی توبہ)اکثریت بس زبانی توبہ کرکے انھی کرتوتوں میں مصروف رهتی هے جو وه پہلے سے کرتی آرهی هے بلکہ شائید اور ذیاده بے خوف هو کر گناه کرتی هے.
آپ نے بھی پڑھا هوگا کہ خدا کا عذاب جب کسی بستی میں آتا هے تو گناه گار اور نیک سب پکڑے جاتے هیں.اب تو آپ نے دیکھ بھی لیا.
روپیہ، پیسہ، پلازے اور کھوٹھیاں آپ کے کسی کام کے نہیں. ہاں جو دولت صدقہ ،خیرات میں صرف هوگئی وهی آپ کی سب دوسروں کا هے.
اس دنیا میں جو سب سے بڑی دولت هے وه آپ کی فیملی هے. اب آپ کے پاس وقت هے ماں، باپ کی خدمت کریں، بچوں کے ساتھ کھیلیں، ان کے ساتھ وقت بتائیں.اور خصوصا بیگم کی باتیں سن کر سر ہلاتے رهیں( اور بنده کر هی کیا سکتا هے)اور اگر آپ بیگم هیں تو اپنے شوھر کو بات کرنے کا موقع دیں هو سکتا هے اس بیچارے نے بھی کچھ کہنا هو یا آپ کی تعریف هی کر دے. (میری حاطر ایک موقع دے کر دیکھیں).
اس کے ساتھ ساتھ اپنے همسائےاور محلے والوں کی بھی خبر رکھیں.اگر کوئی بوکھا همسایہ هوا تو آپ کی نماز بھی شائید نہ قبول هو.
هم ایک غریب ملک هیں اور خوامخواه بڑے ملکوں سے برابری کے چکر میں رهتے هیں.سیاسی بات نہیں کرنا چاهتا مگر 70 سال میں هم کوئی لیبارٹری بھی نہ بنا سکے اور مریض کے ٹیسٹ کے لیے بھی دوسروں کی امداد کے منتظر هیں.واه
لازمی ادارے جن کو ترقی دینی چاہیے وه ہسپتال، لیبا رٹری اور صحت سے متعلقہ چیزیں هیں.

اور آخر میں، آپ چاہے کچھ بھی کہیں، همارے ملک کا سب سے مظلوم طبقہ پولیس کے سپاہی هیں. آپ گھروں میں چین سے بیٹھے هیں اور وه سڑکوں پہ گرمی میں کھڑے هیں اور اکثر کے پاس صرف کپڑے کے ماسک هیں، جیسے وائرس پولیس کی وردی دیکھ کر ڈر جائے گا. ان کی کوئی تعریف نہیں،کوئی ستائش نہیں.آئیے ان بہادروں کو جو اندیکھے دشمن کے خلاف نہتے لڑ رهے هی سلام پیش کرتے هیں.(یہ مت سمجھنا کے میں یہ پولیس کی مار سے بچنے کے لیے لکھ رها هوں، وه تو ایسے سب کو مارتے هیں جیسے ثواب کا کام هے اور کوئی محروم نہ ره جائے)