مجھے نہیں پتہ آپ کا بچپن کیسا گزرا لیکن اگر آپ پاکستانی هیں اور کبھی مرغے نہیں بنے تو یقین جانئے آپ ایک بہت نایاب تجربے سے محروم رهے هیں. مرغا بن کر انسان کا چیزوں کو دیکھنے کا نظریہ هی بدل جاتا هے. همارے ایک دوست اپنے بچپن کا واقعہ سناتے هیں کہ ایک دن کلاس میں استاد ذره لیٹ هوگئے اور اس موقع سے فائده اٹھاتے هوئے تمام کلاس نے گانے کی فرمائش کر دی اور هم بھی جذبات میں آکر اپنے ڈیسک پر کھڑے هو کر نورجہاں کا اس زمانے کا مشہور گانا "سہیلیے نی مینوں پیار پیار هوگیا" گانا شروع کر دیا ابھی باقی کلاس نے واه واه شروع هی کی تھی کہ استاد صاحب آموجود هوئے مگر تھے وه فن کے بہت بڑے قدردان تو انہوں نے کلاس کے باقی ٹائم میں میرا گانا سننے کا فیصلہ کیا. اب صورتحال یہ هوئی کہ هم استاد کے ٹیبل پر مرغے بنے "سہیلیے نی مینوں پیار پیار هوگیا"گا رهے تھے اور باقی ساری کلاس اس ٹیبل کے اردگرد مرغا بنی "واه واه" کر رهی تھی اور استاد صاحب ڈنڈه اٹھائے اس" کونسرٹ" کا جائزه لے رهے تھے اور جونہی داد میں کوئی کمی محسوس کرتے اپنی چھڑی سے فورأ درستگی فرماتے اور واه واه کے ساتھ ایک آدھ آئی اور سی سی بھی شامل هو جاتی. کیا شاندار یادیں هیں نصیب والوں کو اتنا رنگین بچپن ملتا هے.
ایک همارے کلاس فیلو هوا کرتے تھے. جونہی انگلش کی کلاس شروع هوتی وه اپنے بنچ پر کھڑے هوجاتے. موصوف کا فرمانا تھا کہ بے شک کبھی سبق یاد نہیں کیا مگر عزت نفس بھی کوئی چیز هوتی هے.لازمی هے کہ بنده بے عزتی بھی کروائے. اس لیے استاد کے کچھ کہنے سے پہلے هی اپنی جگہ پر کھڑے هو جاتے هیں. استاد نے بھی یہی سزا دینی هے مگر ساتھ میں باتیں بھی سنانی هیں. جو مجھے گواره نہیں. کیا شاندار سوچ هے.
لیکن ان سب سے بڑی سزا"بریک بند" هو جانا هوتی هے کیونکہ اکثر طالبعلم سکول جاتے ہی اس لیے هیں کہ بریک میں کینٹین سے سموسے برگر کھائیں گے اور اگر کسی وجہ سے یہ بھی بند هوجائے تو سمجھو کہ پورا دن ضائع هو گیا.
آئن سٹائن نے تو اپنا نظریہ اضافت بہت تحقیق کے بعد ثابت کیا، مگر همارے سکول کے طالبعلم بغیر کسی ڈگری کے بہت بار عملی طور پر گزر چکے هیں. نہیں سمجھے، اچها فرض کریں آپ کلاس روم میں بیٹھے هیں اور چھٹی هونے میں دس منٹ رہتے هیں.اب ان دس منٹ کے گزرنے کا انحصار اس بات پر هے کہ پیریڈ کس سبجیکٹ کا هے اور ٹیچر کیسا هے. ایک عملی مشق کرتے هیں. آپ آنکھیں بند کرکے سوچیں کہ آپ کلاس میں تیسری لائن میں بیٹھے هیں اور استاد انگلش یا اسلامیات یا کچھ بھی جو آپ کو مشکل لگتا هے اس کا سبق سن رہا هے اورآپ کو سبق بالکل نہیں آتا. استاد کا پاره بھی آج آسمان سے باتیں کر رہا هے اور جس جس کو سبق نہیں آرہا اس کے چہرے کی سرخی میں استاد اضافہ کرتا جارہا هے. اب آپ گھڑی پر نظر رکھ کر بتائیں کہ یہ دس منٹ کتنی دیر میں گزریں گے اور وقت کی رفتار یکایک کم کیوں هوگئی هے. ایک اور بات عرض کرتا چلوں کہ سچی خوشی اگر آپ نے محسوس کرنی هو تو آنکھیں ابھی بند هی رکھیں اور اپنے ساتھ بیٹھے طالبعلم کوسبق سناتا محسوس کریں اور استاد اس کی درگت بنا کر ابھی آپ کو اٹھنے کا اشاره کر ھی رہا هے کہ چھٹی کی گھنٹی بج اٹھتی هے اور آپ سچے دل سے الله کا شکر ادا کرتے هیں اور سچی خوشی کو محسوس کرتے هیں. اب بتائیں ایسی خوشی دندگی میں دوباره کبھی مل سکتی هے. تو پھر تو کہنا بنتا هے کہ تھینک یو پاکستان.