Monday, April 6, 2020

چھٹی حس، هیں جی


آپنے وه ٹی وی ایڈ تو دیکھا هوگا "میری ننھی پری نئے گھر کو چلی". تو.اکثر لڑکیاں اپنے آپ کو ننھی پری هی سمجھتی هیں.اب چاھے اس 'ننھی 'پری کا وزن 2من هو یا اس کے چار بچے هوں رہنا اس نے ننھی پری هی هے. یہ بات اب ان کے شوھروں کو کون بتائے جو بیچارے غلط فہمی میں ان سے کام کہتے هیں اور خوامخواه مار کھاتے هیں.
ایک تو نمره احمد کے ناولوں نے ان لڑکیوں کا دماغ خراب کیا هے جو تھوڑی کسر رہتی تھی وه ٹی وی ڈراموں میں پوری هوگئی.یہ بڑے بڑے گھر، نوکر چاکر، پراڈو اور پجارو گاڑیاں.بنده پوچھے عام لوگوں پر کوئی ڈرامہ نہیں بن سکتا(حالانکہ سب سے زیاده ڈرامے هوتے هی عام لوگوں کے گھروں میں هیں). اور یہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر لڑکیاں اپنے لیے شہزاده ڈھونڈتی هیں

. اب ان کو کون بتائے کہ همارے شہزادے تو پرانی موٹرسائکلوں میں سو روپے سے ذیاده پٹرول نہیں ڈالتے اور پراڈو یا تو سمگلر لوگوں کے پاس هوتی هے یا پھر سیاستدانوں کے پاس، اور دونوں کی کمائی کا کچھ پتا نہیں هوتا کے مال کس کا هے اور کدھر سے  آیا.
اور قوم کا سرمایه یہ نوجوان اپنی محبوبہ کی اگلی فرمائش پوری کرنے کے لیے پتا نہیں کدھر کدھر سے پیسہ پیسہ جوڑ کے چند سو روپیہ اکٹھا  کرتے هیں. هے کسی کو احساس
.
اگر کبھی کسی دفتر میں بیٹھا کلرک آپ سے چائے پانی طلب کرے تو غصہ کرنے کی بجائے یہ سوچیں کہ اس کی بھی ایک عدد یا ذیاده بیگم هوگی اور اس کو بھی کوئی میسج آیا هوگا کہ "کھاڈی" میں سیل لگی هے اور اس بیچارے نے آپ جیسے کسی کرم فرما(مرغے)کے آنے کی دعا کی هوگی. اور یہ تو آپ جانتے هی هونگے کہ مظلوم کی دعا رد نہیں هوتی. تو برا نہ منائیں اور اس کی بیگم کی شاپنگ میں حصہ ڈال کر مظلوم کی دعائیں لیں.
ویسے ایک بات هے خواتین کی چھٹی حس بہت تیز هوتی هے. یقین نہیں هے. میں سمجھاتا هوں آپ نے کبھی غور کیا هے کہ جونہی آپ کام کاج سے فارغ هوتے هیں اور گھر جانے کا سوچ هی رهے هوتے هیں کہ بیگم آپ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون کر لیتی هیں اور باتوں هی باتوں میں ایک عدد لسٹ بھی سنا دیتی هیں. جو عموما انڈے ڈبل روٹی وغیره هوتی هے. سوچیں سوچیں آج کل آپ کے پاس ٹائم هے. جی بالکل میں نے ٹھیک کہا نا. اور آج کل جب آپ اور بچے سبھی گھر میں هیں تو ہر دوچار دن کے بعد  بیگم کو چکر یا سر درد کی شکایت هو جاتی هے .هے کہ نہیں. حصوصا جب شام کو چائے بنانے کا وقت هو ،جی یہ ایک اشاره هے کہ اب مجھے کسی کام کا نہیں کہنا ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود هوگے.(مگر اب اتنا سمجھدار کون هو جو اشارے سمجھے، بس پھر حادثات رونما هو تے هیں)
شاعر نے اسی صورتحال کے بارے کہا هے، وقت کرتا هے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں هوتا، اوہو ایک تو آپ کو.بھی ہر بات سمجھانی پڑتی هے. وقت کرتا هے پرورش برسوں سے مراد آپ کی بیگم هیں ان کو اس عہدے پر فائز هونے میں برسوں لگے اور حادثہ ایک دم نہیں هوتا بہت گہرا مصرع هے ویسے تو اس کی تفصیل کے لیے پوری کتاب بھی لکھی جاسکتی هے مگر آپ کے لیے مختصرا عرض هے کہ پہلا مصرع بیگم کے بارے میں هے اور دوسره آپ کے بارے  میں ، آپ کو وقت نے بہت مہلت دی مگر آپ 'حادثے' سے بچ نہ سکے اور بیگم آپ کی زندگی میں وارد هوئیں تو یہ پہلا حادثہ تھا یعنی دوسرے لفظوں میں حادثات  کی شروعات تھی اور چھوٹے موٹے حادثات کو دل پر نہیں لینا بلکہ مردانہ وار برداشت کرنا هے.
بات کچھ دور نکل گئی بس مظلوم لوگوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں هوتا اور قلم ان کی دادرسی کی طرف جا نکلتا هے.

خواتیں کی چھٹی حس کے کمالات دیکھنے هوں تو اپنی جیب میں چند کڑکتے نوٹ رکھ کے دیکھیں. جیسے فلموں میں جاسوس چھوٹی سی چپ لگا کر دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے هیں. ایسے هی آپ کی جیب میں ایک خاص چپ هوتی هے اگر پیسے جیب میں ادھر بیگم الرٹ اور اگر آپ کے سامنے آپ کی جیب کی تلاشی نہیں هوتی(واه جی واه آپ چند خوش نصیبوں میں هیں) تو یقین ماننیں جونہی آپ نے کپڑے بدلے تمام جیبوں کی سکین هو جائے گی اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پیسے غائب یعنی سرکار کے خزانے میں.
اب چونکہ لاک ڈاون هے اس لیے هم سسرالی رشتہ داروں کا ذکر نہیں کرتے کیونکہ همیں اپنی خواتین قارئین کا خیال هے.(بے فکر رهیں آپکی نندیں اب کافی دن نہیں آسکتیں)
جن خواتین کی آنکھوں میں ابھی خواب باقی هیں(مطلب ابھی ان کی شادی نہیں هوئی)ان سے گزارش هے ڈرامے ضرور دیکھیں ساتھ میں کبھی کبھار هماره کالم بھی پڑھ لیا کریں اصلی اور خوابوں کی دنیا کا فرق تھوڑا سمجھ آ جائے گا باقی آپ کی چھٹی حس تو پھر هے هی.
 بول میری مچھلی کتنا پانی